10:00 pm
ڈھیل ہوئی یا ڈیل ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

ڈھیل ہوئی یا ڈیل ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

10:00 pm

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈھیل ہوئی یا ڈیل کوئی فرق نہیں پڑتا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلانے جا رہیں ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور وہ نصرت بھٹوکی وجہ سے بھٹو تھا،بلاول سے میری دل سے صلح ہوئی ہے لوگ جلتے ہیں مولانا فضل الرحمان کا تعویز بھی میرے پاس ہے، فضل رحمان بھی مایوس ہوکر میرے پاس ہی آئے گا، سارے اند ھے اپنا وقت خراب کررہے ہیں
حکومت اپنی مدت پوری کریگی وزیر اعظم عمران خان کچھ نہیں بگڑیگا،مہنگائی سمت تمام ایشوکاعلم ہے مگر سابق حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے شہباز شریف کا کچھ کہے نہیں سکتا، 10مئی سے ریلوے میں انقلاب آرہاہے،بجٹ میں خسار کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کررونا وائرس سے گھبرے کی ضرورت نہیں،مودی سرکار نے پورا ہندستان کشمیر بنا دیا ہے بھارت میں مسلمان راتوں کو جگ کراپنی جاں کی حفاظت کررہے ہیں،آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر کنویٹربیلٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنا جارہا ہے ایک لاکھ نوکریاں دیں گے، ریلوے کا خسار کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،فیصل آباد میں کنویٹربیلٹ5کڑور روپے کی لاگت سے سے ایک سال میں نصیب ہوئی ہے اس سے ایک کڑور روپے روزانہ ریلوے کو ملے گااور اس ساتھ فیصل آباد کے تاجروں اورصنعتکاروں کو فائد ہوگا، میاں فرخ حبیب فیصل آباد میں شیخ رشید ہیں انکی کارگردگی سے متاثر ہو، انہوں نے کہا کہ کررونا وائرس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم اس کا مقابلہ کریں گے ماسک کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے پورا فیصل آباد ماسک کے بغیر گھوم رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کریں گی ن لیگ پی پی پی عمران خان کے خلاف کوئی تحریک شروع کرنے نہیں جارہیں مولانا فضل رحمان بھی مایوس ہوکرمیرے پاس ہی آئیں گے ان کا تعویز بھی میرے پاس ہے، نواز شریف واپس نہیں آرہے شہباز شریف کچھ کہے نہیں سکتا ذوالفقار علی بھٹو بھی سلیکٹڈ تھا اور اس کو جنرل ایوب لا تھا اور وہ اپنی بیوی نصرت بھٹو کی وجہ سے بھٹو تھا، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں سے ملک بہت لوٹا ہے مہنگائی سمیت ہم سب ایشو کا علم ہے ہم بری طرح پھنس چکے ہیں سب زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑا ہے عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا ہوگا،بھارتی وزیر اعظم مودی سر کار پورا ہندستان کشمیر بنا دیا ہے آج بھارت میں مسلمان راتوں کو جاگ کر اپنی جان کی حفاظت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی