12:34 pm
افغان امن معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، فواد چوہدری

افغان امن معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، فواد چوہدری

12:34 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے افغانستان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کودے دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ افغانستان میں امن کے خواہاں رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا اور طالبان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے تاریخی معاہدے پر آج دستخط ہوں گے جس کے نتیجے میں دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔اسی حوالے سے فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے
کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ آج دوحہ میں ہونے والے معاہدے سے امریکہ کی لمبی ترین خارجی جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس سب کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جو پی ٹی آئی حکومت کے اہم مقصد کے طور پر ہمیشہ افغانستان میں امن کی خواہاں رہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس اتفاق رائے کی کامیابی پر آگے بڑھنے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ متوقع ہے اور طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات بھی بہت جلد شروع ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان گزشتہ ایک برس سے مذاکرات جاری ہیں جن میں درمیان میں تعطل بھی آیا، لیکن پھر دوبارہ آغاز ہوا اور اب ایک ہفتے کی جنگ بندی کی کامیابی کی صورت میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کی جنگ بندی سے یہ ظاہر ہوگا کہ طالبان کا اپنے جنگجوں پر کنٹرول ہے اور معاہدے کی کامیابی کے لیے سنجیدہ ہیں جبکہ معاہدے کے بعد واشنگٹن، افغانستان سے اپنے فوجیوں کی نصف تعداد کم کرے گا جو اس وقت 12 ہزار سے 13 ہزار تک ہے۔ امریکا اور طالبان کی جانب سے معاہدے کے لیے رضامندی کے اعلان پر عالمی برادری کی جانب سے خیرمقدمی کے بیانات سامنے آئے ہیں اور نیٹو کا کہنا تھا کہ معاہدے سے افغانستان میں امن کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں فریقین کی جانب سے معاہدے کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔افغانستان میں گزشتہ 18 برس سے جنگ جاری رہے اور اس وقت امریکا کے 13 ہزار اور نیٹو کے ہزاروں فوجی موجود ہیں جو 11 ستمبر 2001 میں امریکا میں ہونے والے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

مولانا فضل الرحمان سب سے زہریلے اور منفی سیاستدان ہیں، آل لوٹ مار ایسوسی ایشن مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان سب سے زہریلے اور منفی سیاستدان ہیں، آل لوٹ مار ایسوسی ایشن مذہب کارڈ استعمال کر رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان

 امت مسلمہ میں تفریق  اور تقسیم پیدا کرنے کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علمائے کرام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ عمران خان

 امت مسلمہ میں تفریق  اور تقسیم پیدا کرنے کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علمائے کرام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ عمران خان

چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے غیرحاضر افسران کے خلاف بڑا اقدام ۔۔چار سینئر افسران معطل 

چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کے غیرحاضر افسران کے خلاف بڑا اقدام ۔۔چار سینئر افسران معطل 

'سینیٹ انتخابات میں ہمارے 14 ووٹ غائب کردیے گئے تھے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا نیا انکشاف 

'سینیٹ انتخابات میں ہمارے 14 ووٹ غائب کردیے گئے تھے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا نیا انکشاف 

انکاؤنٹر اور اقدام قتل کے مقدمہ۔۔کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ بری 

انکاؤنٹر اور اقدام قتل کے مقدمہ۔۔کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ بری 

زیتون پیوندکاری اور تھری جی فورجی کے اعلانات سے غریب طبقے کو کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم کےدورہ جنوبی وزیرستان پر قبائیلی مشران ناراض 

زیتون پیوندکاری اور تھری جی فورجی کے اعلانات سے غریب طبقے کو کوئی فائدہ نہیں، وزیراعظم کےدورہ جنوبی وزیرستان پر قبائیلی مشران ناراض 

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کرلیا  

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کرلیا  

آن لائن امتحانات کا معاملہ ، سٹوڈنٹس کمیٹی کا چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات ۔۔ ایچ ای سی  نے مطالبات کی منظوری کیلئے 3 دن کی مہلت مانگ لی

آن لائن امتحانات کا معاملہ ، سٹوڈنٹس کمیٹی کا چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات ۔۔ ایچ ای سی نے مطالبات کی منظوری کیلئے 3 دن کی مہلت مانگ لی

 توانائی کےمسائل ہمیں ورثےمیں ملے، ن لیگ کےغلط معاہدوں سےبجلی مہنگی کرناپڑرہی ہے۔ عمر ایوب 

 توانائی کےمسائل ہمیں ورثےمیں ملے، ن لیگ کےغلط معاہدوں سےبجلی مہنگی کرناپڑرہی ہے۔ عمر ایوب 

عوام کی جیب سے ایک ہزار کروڑ روپے نکالنے کی تیاریاں۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کتنا اضافہ ہونےوالاہے

عوام کی جیب سے ایک ہزار کروڑ روپے نکالنے کی تیاریاں۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کتنا اضافہ ہونےوالاہے

بڑے معاہدے طے پا گئے بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کی جا رہی ہے،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

بڑے معاہدے طے پا گئے بجلی کی قیمتوں میں زبردست کمی کی جا رہی ہے،پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

این آر او لیگ روزانہ سڑکوں پر سرکس لگارہی ہے،مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سڑکوں پر سرکس لگارہی ہے،مراد سعید

 پنشن کرپشن کیس :سندھ حکومت کےمزید متعددجعلی اکاؤنٹ مل گئے

پنشن کرپشن کیس :سندھ حکومت کےمزید متعددجعلی اکاؤنٹ مل گئے

24گھنٹے میں عمران خان کی نااہلی ۔۔ ایسا دعویٰ جس نے تحریک انصاف کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کارکنوں کیلئے بڑی خبر

24گھنٹے میں عمران خان کی نااہلی ۔۔ ایسا دعویٰ جس نے تحریک انصاف کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کارکنوں کیلئے بڑی خبر