02:10 pm
روہڑی ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے کان پر جوں تک نہ رینگی، حادثے کاسارا ملبہ کس پر ڈال دیا

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر پھاٹک بنانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ روہڑی حادثے کا شدید افسوس ہے، ریلوے ٹریک پر پھاٹک بنانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ بغیر گارڈ کے پھاٹک ختم کریں۔ 10 مئی کو ایم ایل ون کا فیصلہ آ جائے گا، ایم ایل ون شروع ہو گیا تو مسائل ختم ہو جائیں گے، مئی سےکراچی تا پشاور تمام ریلوے پھاٹک ختم کر دیئے جائیں گے،
ریلوے ٹریک کے دونوں طرف باڑ لگ جائے گی ریلوے کراسنگ ختم ہونے سےٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے کہ پانچ سال میں ریلوے نفع بخش ادارہ بن جائے گا، 9 مارچ سے 2 ماہ کے لیے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کرایہ 10 فیصد کم ہو گا۔ یہ رعایت 15رمضان المبارک تک دی گئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بچوں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان الیکٹڈ ہیں، زیادہ تر سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، چیلنج ہے اس پر مباحثہ کرلیں، وہ ایوب خان کو ڈیڈی کہتے تھے اور اپنی اس بات پر قائم ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی جو مرضی کرلیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور مریم نواز باہر نہیں جائیں گی۔ مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا ، شہباز شریف نے مارچ میں پاکستان آنے کا کہا تھا، اب کوئی باہر سے آیا تو کورونا وائرس کی وجہ سے اسے 14 دن کیلئے الگ رکھنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس ٹرین مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی۔ کندھرا پھاٹک کھلا ہونے کے دوران مسافر کوچ نے ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی اور ٹرین کی زد میں آگئی۔

تازہ ترین خبریں

 کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورعلی زیدی کے درمیان تلخ کلامی 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان میں پیش آیا ایک واقعہ

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

 فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

 ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل