05:01 pm
شیخ رشید کے دور میں سینکڑوں ریلوے حادثات،64فیصد انکوائریاں دبالی گئیں

شیخ رشید کے دور میں سینکڑوں ریلوے حادثات،64فیصد انکوائریاں دبالی گئیں

05:01 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے کے موجودہ وزیر شیخ رشید کے دور میں ایک طرف ٹرین حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف یہ المناک حقیقت کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ سینکڑوں انسانی نگل جانیوالے ان حادثات کی 64 فیصد انکوائریاں فائلوں میں دب کر رہ گئی ہیں اور مختلف ریلوے ڈویژنوں میں زیرالتوا پڑی ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے دور 2018ء اور2019ء میں ہونیوالے 290 چھوٹے، بڑے حادثات میں اب تک 193 سے زائد افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں
۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریلوے کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ 2014ء سے اب تک ہونیوالے حادثات کی انکوائریوں میں 96 فیصد ایکسیڈنٹس کا قصور وار گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے چھوٹے ملازمین کو قرار دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر ذمے دار قرار دئیے گئے 427 اہلکاروں میں سے گریڈ 17 یا اس سے زائد کے صرف 17 افسر قصورواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان 17 افسروں میں تیزگام آتشزدگی کیس کے سابق ڈپٹی ڈی ایس کراچی جمشید عالم اور ڈی سی او جنید اسلم بھی شامل ہیں جن کو ایف جی آئی آر کی رپورٹ پر از سر نوانکوائری جاری ہونے کے باوجود چارج شیٹس دیدی گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں اب تک پھاٹک کے بغیر والی کراسنگز پر روہڑی کے قریب پاکستان ایکسپریس کو پیش آنیوالا یہ 55 واں بڑا حادثہ ہے اس سے پہلے ان کرانگسز پر 2016ء ریلوے پربھاری ترین سال رہا جس کے دوران ایسے 50 حادثات رونما ہوئے۔ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ 2018ء سے اب تک 92 بڑے حادثات کی زیر التوا انکوائریوں میں سے کراچی ڈویژن میں سب سے زیادہ 24، اس کے بعد لاہور اور سکھر ڈویژنوں میں 19، 19، ملتان ڈویژن میں 16، راولپنڈی ڈویژن میں 8 جبکہ کوئٹہ اور پشاور ڈویژنوں میں ایک، ایک انکوائری فائلوں کے ڈھیر میں دبی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کورونا ویکسین ہفتے کوچین سے پاکستان پہنچ جائیگی

کورونا ویکسین ہفتے کوچین سے پاکستان پہنچ جائیگی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

نیو کراچی، گتہ فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی،دودیگرفیکٹریاں بھی متاثر

نیو کراچی، گتہ فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی،دودیگرفیکٹریاں بھی متاثر

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

فیصل آباد :ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آؤٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ بند

فیصل آباد :ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آؤٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ بند

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب