05:06 pm
پاکستان اسٹیل مل میں 53کروڑ کی کرپشن،احتساب عدالت نے 3ملزمان کو باعزت بری کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیل مل میں سابق چئیرمین معین آفتاب شیخ و دیگر کے خلاف 53 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نےعدم شواہد کی بنا پرمعین آفتاب سمیت تین ملزمان کو بری کردیا ہے۔ دیگرملزمان میں ڈائریکٹر کمرشل پاکستان اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبد الرشید شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو نے معین آفتاب شیخ اور ثمعین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا تھا۔ نیب کا الزام تھا کہ معین آفتاب نے
عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔ معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا تھا۔نیب نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 53 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا تاہم ثبوت پیش نہیں کیے۔ احتساب عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر تمام تین ملزمان کو باعزت بری کر دیا ہے۔سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب اور ڈائریکٹر فنانس ثمین اصغر قبل ازیں نیب کی جانب سے دائر چار ارب کے کرپشن ریفرنس میں بھی عدم شواہد کی بنا پر باعزت بری ہو چکے ہیں۔چار ارب کے ریفرنس میں نیب کا الزام تھا کہ اسٹیل ملز کے لیے خام مال انٹرنیشنل مارکیٹ سے زائد قمیت پر خریدا گیا اور ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کو ہوا جب کہ اسٹیل مل خسارے میں گئی۔گزشتہ ماہ بھی احتساب عدالت نے سابق چئیرمین اسٹیل مل اور دیگر کے خلاف 90 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنایا جس میں عدم شواہد کی بنا پر معین آفتاب سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا تھا۔دیگر ملزمان میں ڈائریکٹر کمرشل پاکستان اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبدالرشید شامل تھے۔نیب کے مطابق معین آفتاب شیخ اور ثمین اصغر پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا جس سے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔نیب نے معین آفتاب کے خلاف کل 9 ریفرنس دائر کر رکھے ہیں اور وہ اب تک تین ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی