06:30 pm
 امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ، 14 ماہ میں امریکی افواج مکمل انخلاء کریں گی

امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ، 14 ماہ میں امریکی افواج مکمل انخلاء کریں گی

06:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا اور طالبان کے درمیان دو دہائیو ں پر محیط طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی تقریب میں افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔ دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے
کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔ امریکا اورافغان حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغانستان سےامریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلاء کریں گی اور یہ منصوبہ طالبان کی جانب سےامن معاہدےکی پاسداری سےمشروط ہوگا۔ دوحہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔ تقریب سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکااورطالبان دہائیوں سےجاری تنازعات کوختم کررہےہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر امیرِ قطر کے شکرگزار ہیں۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امن ڈیل سے افغانستان میں امن قائم ہوگا، اگر طالبان نے امن معاہدے کی پاسداری کی تو عالمی برادری کا رد عمل مثبت ہوگا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ نہ صرف تاریخی بلکہ افغانستان میں امن، سلامتی اور خوشحالی کی جانب بہترین سنگ میل ثابت ہو گا۔ دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان میں مکمل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے گا، معاہدے کے فالو اپ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مستقل قیام امن کے لیے مذاکرات ہوں گے۔معاہدے سے افغانستان میں موجود 14 ہزار امریکی اور 17 ہزار نیٹو فوجیوں کے انخلا کی راہ ہموار ہو گی۔ امریکا اور طالبان کے درمیان 2018 سے جاری مذاکرات کے کئی کامباب اور ناکام ادوار ہوئے، ان مذاکرات کے نتیجے اور طرفین کی طرف سے امن کی خواہش کے نتیجے میں دوحہ میں افغان امن معاہدے پر امریکا اور طالبان کے دستخط در اصل معاہدے کے سہولت کار پاکستان کے بیانیے کی فتح ہے جس میں پاکستان کہہ چکا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ قبل ازیں ممبر طالبان قطر آفس ملا شہاب الدین دلاور نے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد سے دوحہ کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور ہاتھ ملایا۔ زلمے خلیل زاد نے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا جب کہ ملا شہاب کا کہنا تھا کہ آج بڑا تاریخی دن ہے، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام غیر ملکی فوجی افغانستان سے روانہ ہو جائیں گے۔ طالبان رہنما کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی فوجوں کے انخلاء سے ملک میں امن آئے گا اور افغان عوام اس معاہدے سے بہت خوش ہیں۔ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان امن کا قیام افغان قیادت کے تحت خود افغانوں نے یقینی بنانا ہے اور یہ کہ افغان امن پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے دوحہ معاہدہ امریکا کی آج تک کرہ عرض پر لڑی جانے والی طویل ترین جنگ کا خاتمہ اور افغان عوام کے لیے امید اور روشنی کی ایک کرن ہو گا۔ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان عوام موقع سے فائدہ اٹھائیں، امن معاہدے سے نئے مستقبل کا موقع مل سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اُن کی ہدایات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو طالبان نمائندوں کے ساتھ سمجھوتے کی تقریب میں شامل ہوں گے، وزیر دفاع مارک ایسپر افغان حکومت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔ دوسری جانب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ 7 روز میں افغانستان میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہم آگے چلیں گے۔ ترجمان افغان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے جس سے ہمارے ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، 40 سال سے 40 لاکھ افغان باشندے پاکستان میں تھے، اب بھی پاکستان میں 20 لاکھ افغان مہاجرین ہیں جب کہ روسی مداخلت کے وقت بھی پاکستان کا کردار رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے پُرامن حل کی حمایت کی ہے، افغان طالبان چاہتے ہیں افغانستان امن کا گہوارہ بنے اور تجارت بھی ہو، ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں کیونکہ اچھے تعلقات سب کے مفادات میں ہیں۔ سہیل شاہین نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال کرے، سرحد سے باہر افغان طالبان کی کوئی پالیسی اور ایجنڈا نہیں ہے، امریکا سے معاہدے میں یہ تمام باتیں شامل ہیں جس پر وہ پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی