06:45 pm
کارکردگی میں کونساصوبہ سب سے بہتررہا گیلپ سروے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

کارکردگی میں کونساصوبہ سب سے بہتررہا گیلپ سروے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

06:45 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی بارے میںگیلپ نے سروے رپورٹ جاری کردی۔ گیلپ سروے کے حوالے سے نجی خبررساں ادارے نے بتایا کہ پنجاب کے 46 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی خراب ہے جبکہ 31 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے۔ سندھ کے 62فیصدکی رائے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی خراب ہے جبکہ11 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی اچھی ہے۔
کے پی کے 53 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ کے پی کی کارکردگی اچھی، 26 فیصد کی رائے میں خراب ہے، بلوچستان کے 7 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی اچھی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،32 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،59 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، 22 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔سروے کے مطابق 3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،3 میں سے صرف 1 پاکستانی پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 62 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک غلط سمت میں جا رہا ہے،35 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے،سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2018 میں 34 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت غلط تھی ۔سروے رپورٹ کے مطابق سندھ کے 16 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،بلوچستان کے 13 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،پنجاب کے 34 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،خیبر پختونخوا کے 64 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 میں سے 3 پاکستانیوں کی رائےمیں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے،5 میں سے 1 پاکستانی کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت ماضی کی حکومت سے بہتر ہے،پی ٹی آئی کے 20 فیصد سپورٹرز وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،70 فیصد مرد اور 60 فیصد خواتین وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،30 سال سے کم 66 فیصد افراد پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 7 فیصد عوام نے جام کمال کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی، بلوچستان کے 77 فیصد عوام نے جام کمال کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی، کے پی کے 53 فیصد عوام نے وزیر اعلیٰ کے پی کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،پنجاب کے 31 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،پنجاب کے 46 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی،سندھ کے 12 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،سندھ کے 62 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے 73 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے،پی ٹی آئی کے 26 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست نہیں،مسلم لیگ ن کے 25 فیصد اورپی پی پی کے 10 فیصد کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے،مسلم لیگ ن کے 75 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے،پی پی پی کے 89 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد  ، مزید تفصیلات لنک میں 

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد ، مزید تفصیلات لنک میں 

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ  نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

تمام پاکستانی خبردار ہو جائیں ۔۔۔موٹر سائیکل کےحوالے سے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔خبر پڑھے بغیر گھر سے نہ نکلیں

تمام پاکستانی خبردار ہو جائیں ۔۔۔موٹر سائیکل کےحوالے سے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔خبر پڑھے بغیر گھر سے نہ نکلیں