10:58 am
کیاپی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے، گیلپ سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سنادیا

کیاپی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے، گیلپ سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سنادیا

10:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے سروے کے نتائج جاری کر دیے۔گیلپ پاکستان کا سروے فروری 2020 میں کیا گیا جس کے مطابق 66 فیصد پاکستانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ 32 فیصد مطمئن ہیں۔سروے میں 59 فیصد کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، 22 فیصد کی رائے میں گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق دسمبر 2018 میں 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے تھی کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سابق حکومت سے خراب ہے جبکہ 3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ایک مطمئن ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 62 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک غلط سمت میں جا رہا ہے جبکہ 35 فیصد کی رائے میں سمت درست ہے، اگست 2018 میں 34 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت غلط تھی۔گیلپ سروے کے مطابق سندھ کے 16 فیصد، بلوچستان کے 13 فیصد ، پنجاب کے 34 فیصد اور خیبر پختونخوا کے 64 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔5 میں سے 3 پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، ایک کی رائے میں بہتر ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20 فیصد سپورٹرز وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 90 فیصد اور پیپلز پارٹی کے 89 فیصد مطمئن نہیں۔ 70 فیصد مرد اور 60 فیصد خواتین وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔گیلپ سروے کے مطابق 30 سال سے کم عمر 66 فیصد افراد جبکہ 50 سال تک کی عمر کے 67 فیصد اور 50 سال سے بڑے 65 فیصد افراد وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔پنجاب کے 46 فیصد افراد کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی خراب ہے، 31 فیصد کی رائے میں اچھی ہے جبکہ سندھ کے 62 فیصد کی رائے میں وزیر اعلٰی سندھ کی کارکردگی خراب اور 11 فیصد کی رائے میں اچھی ہے۔کے پی کے میں 53 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی کاکردگی اچھی، 26 فیصد کی رائے میں خراب ہے جبکہ بلوچستان کے 76 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی خراب اور 7 فیصد کی رائے میں اچھی ہے۔کے پی کے کے 53 فیصد عوام نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ اور 25 فیصد نے منفی ریٹنگ کی۔ پنجاب کے 31 فیصد افراد نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی مثبت اور  46 فیصد نے منفی ریٹنگ کی۔سندھ کے 12 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ اور 62 فیصد عوام نے منفی ریٹنگ کی۔ بلوچستان کے 7 فیصد عوام نے جام کمال کی کاکردگی کی مثبت ریٹنگ، 77 فیصد نے منفی ریٹنگ کی۔گیلپ سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے 73 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے جبکہ 26 فیصد کی رائے میں درست نہیں۔مسلم لیگ ن کے 25 فیصد اورپی پی پی کے 10 فیصد کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 75 فیصد سپورٹرز اور پی پی پی کے 89 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے۔
 

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی