07:30 pm
وفاقی حکومت کا کورونا کے باعث چمن بارڈر کوآ ج سے  بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا کورونا کے باعث چمن بارڈر کوآ ج سے بند کرنے کا فیصلہ

07:30 pm

چمن(آن لائن)کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے پاک افغان سرحد چمن کو آج پیر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے مطابق چمن بارڈر افغانستان میں کورونا وائرس کے باعث بند کیا جا رہا ہے، جو 2 مارچ سے ایک ہفتے کے لیے بند رہے گا۔اس کے علاوہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں
اور ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز نے رواں ہفتے صوبے ہرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی جس کے بعد پاکستان نے حفاظتی انتظامات کے لیے مزید کمر کس لی تھی۔ پاک افغان سرحد باب دوستی پر میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم ریڈ کریسنٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے لوگوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ادھر طورخم بارڈر پر بھی میڈیکل چیک پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے اور افغانستان سے آنے جانے والوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔پاک افغان دوستی اسپتال طورخم میں آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جب کہ لنڈی کوتل اور جمرود اسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں، طورخم میں عملے کو ایمبولینس بھی فراہم کی گئی ہے۔محکمہ صحت اور نیشنل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملہ تھرمل اسکینرز کے ذریعے بخار کے مریضوں کا معائنہ کر رہا ہے

تازہ ترین خبریں

ہم اسلام آباد میں ایک دن احتجاج کیلئے نہیں آ رہے بلکہ وہاں بیٹھ کر ۔۔۔ عمران خان نئی مشکل میںپھنس گئے

ہم اسلام آباد میں ایک دن احتجاج کیلئے نہیں آ رہے بلکہ وہاں بیٹھ کر ۔۔۔ عمران خان نئی مشکل میںپھنس گئے

وزیراعظم نے اپنی اخلاقی فتح ثابت کردی، فوادچوہدری

وزیراعظم نے اپنی اخلاقی فتح ثابت کردی، فوادچوہدری

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی حیثیت نہیں۔۔۔ عمران خان کب تک کسی پر رہیں گے!فیصلہ کون کریگا

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی حیثیت نہیں۔۔۔ عمران خان کب تک کسی پر رہیں گے!فیصلہ کون کریگا

جوافسرنتائج نہیں دے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

جوافسرنتائج نہیں دے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

عمران حکومت کیخلاف بڑے’’پلان‘‘ کی تیاری ،پی ڈی ایم کی بیٹھک کل ہوگی

عمران حکومت کیخلاف بڑے’’پلان‘‘ کی تیاری ،پی ڈی ایم کی بیٹھک کل ہوگی

یوم پاکستان: آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا

یوم پاکستان: آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران