07:36 pm
مظفر گڑھ میں جواں سالہ ماں کو اس کے 40دن کے بیٹے سمیت بھائیوں نے زندہ دفن کر دیا

مظفر گڑھ میں جواں سالہ ماں کو اس کے 40دن کے بیٹے سمیت بھائیوں نے زندہ دفن کر دیا

07:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )‏مظفر گڑھ میں 21 سالہ لڑکی کو اس کے 40 دن کے بچے سمت زندہ دفن کر دیا گیا قصور پسند کی شادی تھی۔۔۔لڑکی کے بھائی نے اعتراف جرم کر لیا سوال یہ کہ مسلمان تو دور کی بات کیا ہم انسان کہلانے کے بھی اہل ہیں؟مظفر گڑھ میں دل دہلا دینا والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ غیرت مند بھائیوں نے شادی شدہ بہن کو شوہر کے گھر سے اغوا کیا اور ویرانے میں لیجا کر زندہ دفن کر دیا بہن چلاتی رہی
اور واسطے دیتی رہی کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دو لیکن بھائیوں کو رحم نہیں آیا ۔غیرت مند بھائی ماں بیٹے کو زندہ دفن کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔پولیس نے اویس نامی ایک بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جس نے بتایا کہ ہم نے راستے میں بہن کو شوہر سے طلاق لینے کا بار بار کہا اور نہ ماننے پر گڑھا کھود کر اس میں پھینک دیا ۔
بھائی نے انکشاف کیا کہ بہن نے کئی بار اپنے بیٹے کو گڑھے سے باہر پھینکے کی کوشش کی تاکہ وہ بچ جائے لیکن ہم نے ہر کوشش ناکام بنا دیا اور گڑھا مٹی سے بھر دیا ۔بھائی کی نشاندہی پر پولیس نے گڑھا کھود کر ماں بیٹے کی لاشیں برامد کر لی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔قتل ہونے والی لڑکی کے شوہر کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے کسی کا قرضہ دینا تھا اور وہ قرض کی ادائیگی کیلئے اپنی بہن کو طلاق دلا کر قرض خواہ سے اسکی شادی کرنا چاہتے تھے ۔شوہر نے بتایا کہ اسکی پسند کی شادی تھی اور اس کی ساس کی مرضی سے ہوئی تھی ۔ شادی کو ڈیڑھ سال ہو گیا تھا میرا چالیس دن پہلا بیٹا پیدا ہوا ظالموں نے اسے بھی زندہ دفن کر دیا ۔قتل میں شامل باقی بھائی تاحال فرار ہیں پولیس انکی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ۔گرفتار بھائی اویس کا کہنا ہے کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے انہیں قتل نہیں کرنا چاہئے تھا ۔لڑکی کے شوہر کا کہنا ہے کہ بھائی دھوکہ سے لے کر گئے ہیں کہ ایک ہفتے بعد اگر شوہر کے ساتھ رہنا چاہے گی تو واپس چھوڑ جائیں گے ۔میری بیوی بھائیوں کے ساتھ نہیں جانا چاہتی تھی وہ زبردستی اسے ساتھ لے کر گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔