10:09 pm
طالبان امریکہ مذاکرات، پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا موقع گنوا دیا

طالبان امریکہ مذاکرات، پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا موقع گنوا دیا

10:09 pm

کراچی (آن لائن)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے طالبان امریکہ مذاکرات کا سہولت کار بن کر پاکستان نے عافیہ کی رہائی کا ایک اور موقعہ گنوا دیاہے۔ایک ایسے سنہری موقع پر جب ٹرمپ کو الیکشن جیتنے اور افغانستان سے باعزت واپسی کے لئے پاکستانی کندھے کی ضرورت تھی ،اگرایک کے بجائے پچاس عافیائوںکی رہائی کا مطالبہ بھی کیا
جاتاتو امریکہ رہا کرنے پر مجبور ہوجاتا۔کیا عافیہ کی رہائی میں درحقیقت پاکستانی حکمران ہی رکاوٹ ہیں؟ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سترہ برسوں سے امریکی جیل میںقید تنہائی میں ہے۔تین سال سے فیملی سے بات کرنے سے بھی محروم ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان قو م سے کئے گئے الیکشن مہم کے وعدے بھلا کر چین سے سو رہے ہیں ۔ہر آنے والا حکمران اپنے انتخابی نعروں میں ڈاکٹر عافیہ کو رہائی دلانے کی بات کرتا ہے اور اقتدارحاصل کرنے کے بعد اپنے وعدوں سے مُکر جاتا ہے۔ کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن کوئی بھی عافیہ صدیقی کو واپس نہ لا سکا ۔2 مارچ ڈاکٹر عافیہ کی سالگرہ کا دن ہے اور مارچ ہی کے مہینے میں عافیہ صدیقی کی گرفتاری بھی ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان الیکشن سے قبل کئے گئے ڈاکٹر عافیہ کوواپس لانے کے وعدے کو پورا کریں۔ان خیالات کا اظہارکراچی پریس کلب کے باہر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں 17ویں سالگرہ کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاسبان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ڈاکٹر عافیہ کی سالگرہ کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے اور مظاہرے ہوئے ۔ اسی حوالے سے پاسبان کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر ایک انوکھے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔مظاہرے کے شرکاء نے رنگ برنگے خوبصورت غبارے اورکئی کبوتر فضاء میں چھوڑے۔مظاہرے میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ، جنرل سیکرٹری سردار ذوالفقار، نائب صدر کراچی حامد صدیقی ، ضلع کورنگی کے صدر کلیم اللہ ملک، سینیئر نائب صدر زبیر، جنرل سیکریٹری عمیر صدیقی، رابطہ سیکریٹری طارق انجم، ضلع کورنگی یوتھ ونگ کے آرگنائزر ملک شاہ زین، ڈپٹی آرگنائزر فصیح الدین ، محمد دانش ،محمد معاذ، محمد اشرف، محمد فیصل ، شفاعت حسین،گارڈن زون کے صدر حمزہ ملک اعوان سمیت دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوںمیں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے سالگرہ کے پیغامات اور امریکی جیل سے رہائی دلانے کے مطالبات درج تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان کے عہدیداران نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی 17 ویں سالگرہ بھی امریکی جیل کی کال کوٹھری میں قید تنہائی میں گذر رہی ہے ۔ بحیثیت پاکستانی ہم شرمندہ ہیں کہ ہماری ایک بہن سترہ سالوں سے امریکی جیل میں ناحق قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے۔ کئی سالوں سے عافیہ کی فیملی کا ان سے رابطہ بھی نہیں کروایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان دو امریکی دوروں میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے مواقع ضائع کر چکے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان ابھی بھی وقت ہے ڈاکٹر عافیہ کو بحفاظت وطن واپس لا کر تاریخ میں محمد بن قاسم ثانی کے نام سے اپنے نام کو ہمیشہ کے لئے امر کروا سکتے ہیںورنہ ایک مظلوم بیٹی پر ظلم وستم ہوتے دیکھنے والے حکمرانوں میںآپ کا نام بھی لکھا جائے گا۔قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ سمیت اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیاجائے ۔ہر پاکستانی بلکہ مسلمان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دعا گو ہے ۔مزید بر آںپاسبان لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب پر ڈاکٹر عافیہ کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند، معروف دانشور،مصنفہ اور بے باک صحافی طیبہ ضیاء چیمہ اور معروف دانشور، صحافی اور مصنف اوریا مقبول جان نے شرکت کی۔شرکاء نے ڈاکٹر عافیہ کی صحت و سلامتی اور رہائی کے لئے دعائیں بھی کیں

تازہ ترین خبریں

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

حنا ربانی کھر کے بھائی کا بہن پر کرپشن کا مقدمہ ، کھر خاندان کی جائیداد کس کے نام کر دی گئی ؟ حنا ربانی کھر کو زندگی کا بڑا دھچکا لگ گیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

خورشید شاہ کو رہائی ملتے ہی سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا بھی دیدیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

ہفتہ وار چھٹیاں کینسل ، حکومت نے اچانک حکم جاری کر دیا

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

تمہیں ایسی شرمناک حرکت کرتے ہوئے کچھ تو سوچنا چاہئےتھا ،ایمان مزاری کی ایسی حرکت کہ ماں شیریں مزاری آگ بگولا ، بیٹی کو کیا کچھ کہہ دیا ؟

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ  افسوسناک خبر آگئی

زوردار د ھ م اک ہ! 16افراد ہلاک ،کئی لاپتہ افسوسناک خبر آگئی

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

اپنے بچوں کا پتہ کر لیں ، پاکستان کے اہم شہر میں سکول گرگیا ، متعدد جاں بحق ،درجنوں بچے اور اساتذہ شدید زخمی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وہ اراکین اسمبلی جو آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

سرکاری ملازمین کے بیوی ‘بچے بھی پوری پینشن کے حقدارہیں،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی لیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت کا بڑا فیصلہ ،وہ سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں 26اکتوبر کو ہی دینے کا اعلان کر دیا گیا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، کتنے دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری

آٹا ، چینی ، گھی اور دالیں سستی ہو گئیں، پاکستانیوںکیلئے بڑے ریلیف کی خوشخبری