10:28 pm
وزیراعظم   نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا

10:28 pm

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت 119 سرکاری جامعات میں 50ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی۔ پروگرام میں خواتین کے لے 50فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، کمزور طبقے کا احساس ہی ریاست مدینہ کا بنیادی اصول تھا۔ غریب کا احساس کرنے والا معاشرہ ہی مہذب کہلاتا ہے، میں اس پروگرام سے بہت خوش ہوں کیوں کہ میرا روڈ میپ ریاست مدینہ کا ماڈل ہے جو پوری دنیا کے لیے بہترین ہے، یہ پروگرام نوجوانوں کو اچھی زندگی گزارنے کے لیے مہارتیں سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا،ہنر مند پروگرام اور ہیلتھ کارڈ کا مقصد غریب طبقے کوسہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب میں 60لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دے چکے ہیں۔احساس انڈر گریجوٹ وظائف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ انسانی معاشرہ ان لوگوں کا خاص طورپر خیال رکھتا ہے جو پیچھے رہ جائیں اور اصل معاشرے کی پہچان اس کے غریب لوگ ہوتے ہیں کہ وہ کیسے رہتے ہیں ، مدینہ کی ریاست میں نبی اکرمؐ نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی جبکہ ریاست مدینہ بہت کمزور تھی اس وقت مدینہ کی ریاست کے پاس نہ پیسہ تھا اور نہ ہی وسائل تھے مگران کے پاس احساس تھا اور انہوں نے ارادہ کیا کہ ہم کمزور طبقے کو سب سے پہلے اوپر لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دو چیز یہ ہے کہ جب جنگ بدر ہوئی اور قیدی پکڑے گئے تو اس وقت حضوراکرمؐ نے فرمایا کہ جو بھی قیدی 10مسلمانوں کو پڑھا لکھا دے گا اس کو آزادی مل جائے گی ، اس سوچ کی وجہ سے ریاست مدینہ نے ترقی کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک چھوٹے سے طبقے نے وسائل
پر قبضہ کیے رکھا اور چھوٹے سے طبقے کو اچھی تعلیم ملتی ہے جبکہ غریب طبقے کے لئے الگ نظام تعلیم رکھا گیا ہے جو غریب کو اوپر نہیں جانے دیتا۔انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان یہ ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جو معاشرے میں پیچھے رہ گئے ہیں ان لوگوں کو آگے لائیں ، جن طالب علموں کے پاس وسائل نہیں ہیں ہم ان کے لئے سکالر شپ پروگرام دے رہے ہیں اور ہر سال ان کو سکالر شپس دینگے جیسے جیسے وسائل بڑھتے جائیں گے ہم سکالرشپس بھی بڑھاتے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ فنڈز کی فکر نہ کریں یہ فنڈز بھی بڑھتے جائیں گے اور ہماری نوجوان نسل پر یہ فنڈز خرچ کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب طالب علموں کو ہم سکالر شپ دینگے تو وہ اپنے خاندانوں کو اوپر لے جائیں گے جس خاندانوں میں تبدیلی آئے گی اور جب خاندان تبدیل ہو گا تو پھر ملک خود بخود اوپر جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ ایک لاکھ 70ہزار بچوں کو ہم ہنر سیکھا رہے ہیں ، یہ بچے آنیوالے سالوں میں پاکستان کو اوپر لے جائیں گے ، پاکستان کے پاس بہت وسائل ہیں ، ہمارا ملک بہت ذرخیز ہے کیونکہ پاکستان کے پاس 12موسم ہیں ، ہمارے ملک میں بہت زیادہ گیس ہے جسے نکالنے کیلئے ہمیں ہنر مند نوجوان چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ ہنر مند پروگرام کے ذریعے ہم اپنی نوجوان نسل کو اوپر لے کرجارہے ہیں اس کے علاوہ ہیلتھ کارڈز پروگرام بہت اچھا ہے جس پر مجھے بہت خوشی ہے ، ہم 60لاکھ خاندانوں کو یہ کارڈز دے چکے ہیں اور مزید لوگوں کو دینگے ، کے پی کے حکومت تقریبا سب خاندانوں کو یہ کارڈز دے گی ، ہم مزید پناہ گاہیں بنارہے ہیں جن میں لوگوں کو رہائش ، ناشتہ اور کھانا مفت ملے گا۔انہوں نے کہاکہ غریب لوگوں کے پاس عدالت میں جانے کیلئے وکیل کے پیسے نہیں ہوتے ہم یہ مسئلہ بھی حل کرنے جارہے ہیںاور قانون بنا رہے ہیں کہ غریب کو وکیل ریاست فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے غریب اور بیوہ خواتین میں گائے ، بھینسیں اور مرغیاں تقسیم کیں ، اس کے علاوہ ہم غریب اور بے روزگار لوگوں کو رکشے بھی دینگے تاکہ ان کا روز گار چل سکے ۔ایسے بہت سے پروگرام چل رہے ہیں جو سب میرٹ پر ہوگا ، اس میں کسی کو سفارش کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ سب میرٹ پر ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا