01:20 pm
 وطن کی بیٹی عافیہ صدیقی کوپاکستان واپس لانے کا آسان راستہ نکل آیا

وطن کی بیٹی عافیہ صدیقی کوپاکستان واپس لانے کا آسان راستہ نکل آیا

01:20 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی مبشر لقمان نے عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا راستہ بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کیس کے اندر کئی کمزور نقات ہیں۔اس حوالے سے داؤد غزنوی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اوپر ایک کتاب لکھی ہے جس میں ان کمزور پوائنٹس کا ذکر کیا گیا ہے۔مبشر لقمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مختلف بنیادوں پر رہائی ممکن ہے۔افغان ڈیل کے بعد ایک بار پھر سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے
آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔لیکن یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اصل میں یہ کیس کیا ہے۔اگر اس کیس کے نقات کو دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ امریکا کی کسی بھی عدالت نے عافیہ صدیقی پر دہشت گردی کا الزام نہیں لگایا۔دوسرا اہم نقطہ یہ ہے کہ امریکی پراسیکیوشن نے کبھی کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ عافیہ کے روابط قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ان کے خلاف امریکی فوجیوں کے قتل کی کوشش کا الزام عائد ہے۔2010ء میں مقدمے کی سماعت کے وقت عافیہ صدیقی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اس لیے وہ اپنے وکیلوں سے تعاون کرنے میں ناکام رہی،ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ اپنے کیس سے متعلق کوئی معلومات دے سکتیں۔وہ اس وقت ایسے سینیٹر میں قید ہیں جو ذہنی مریضوں کی جیل ہے۔مبشر لقمان مزید کہتے ہیں کہ اگر یہ ساری باتیں درست ہیں تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کا ایک راستہ موجود ہے۔عافیہ صدیقی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لہذا ان کو انسانی ہمدری کی بنیاد پر پاکستان لایا جا سکتا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہائی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔اور نہ کسی سودے بازی کی ضرورت ہو گی کیونکہ یہ خالص قانون پر مبنی ایک راستہ ہے۔پاکستان کو اس صورتحال میں کسی سیاسی دباؤ کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ بغیر کسی سودے بازی کے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔اگر امریکی عدالت انسانی ہمدری کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ دے گی تو یہ صرف ایک عدالتی فیصلہ ہو گا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے جس میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے راستے بتائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل  بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا