04:18 pm
عورت مارچ ہوگایا نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا، شرکاٗ کیلئے بڑا حکم جاری

عورت مارچ ہوگایا نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا، شرکاٗ کیلئے بڑا حکم جاری

04:18 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کی درخواست پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کے خلاف ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر پولیس نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مختلف سول سوسائٹی کے شرکا کے اعتراضات سنے ہیں، عورت مارچ پر کسی کو اعتراض نہیں
تاہم سائلین کو مارچ کے طریقہ کار، اس میں استعمال ہونے والے بینرز اور نعروں پر اعتراضات ہیں۔پولیس نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج پر مکمل پابندی عائد ہے تاہم اگر مارچ کی اجازت دی گئی تو اسے کڑی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ عورت مارچ کا کیس لڑنے والے ثاقب جیلانی می ٹو مہم کے بھی وکیل ہیں، خواتین ہمارے معاشرے کا حسن ہیں، ہم نے کبھی بھی عورت مارچ رکوانے کا نہیں کہا تاہم آزادی اظہار رائے قانونی دائرے سے مشروط ہے۔ اس پر خواتین کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ آپ نے اپنی درخواست میں خود لکھا ہے کہ عورت مارچ ریاست مخالف اقدام ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عورتوں کے حقوق پر کوئی دوسری رائے نہیں ہے لیکن اس وقت یہاں معاملہ مارچ کا ہے، منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ غیر اخلاقی نعرے نہیں ہونے چاہئیں، آئین و قانون کےمطابق عورت مارچ کو روکا نہیں جا سکتا، غیر اخلاقی سلوگن اچھی بات نہیں ہے، مارچ کے دوران نفرت انگیز تقاریر اور سلوگن نہیں ہونے چاہئیں۔لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو عورت مارچ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، منتظمین و شرکا آئین و قانون کے اندر رہ کر مارچ کریں، ضلعی انتظامیہ عورت مارچ کی اجازت سے متعلق منتظمین کی درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مارچ کے شرکاء کو دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کی ہے۔یاد رہے کہ 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں کئی غیر سرکاری تنظیمیں عورت مارچ کے نام سے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کرتی ہیں جن میں خواتین اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔عورت مارچ کی جہاں حمایت کی جاتی ہے وہیں معاشرے میں موجود ایک طبقہ اس کی مخالفت بھی کرتا ہے۔پاکستان بار کونسل نے ایک اعلامیے میں عورت مارچ کی حمایت اور خواتین کے حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ یا پر امن احتجاج بنیادی حقوق میں شامل ہے۔پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر خواتین کے اجتماع جمہوریت کی عکاسی کرتے ہیں، حکومت عورت مارچ کے شرکا کی سیکیورٹی اور تحفظ یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبریں

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

مریم نواز کی ایک اور آڈیو صحافی کے ہاتھ لگ گئی، کب لیک کی جائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

جہانگیر ترین نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور کوشش بھی کی، وزیراعظم کی قریبی شخصیت کا دعویٰ

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی  ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

پاکستان کے ایک ہی ہاسٹل میں میڈیکل کی 2 طالبات کی پراسرار موت ، کیس کے پراسرار ہوتے ہی ہاسٹل انتظامیہ نے ہاسٹل عمارت میں حیران کن کام کر ڈالا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

طلبا و طالبات کیلئے سب سے بڑی خبر ، دسمبر کی کس تاریخ سے سکول بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل  بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی تیار ی کر لیں ، ملک میں خوب موسلا دھار بارشوں کا اعلان ، کس تاریخ سے 3 ماہ تک مسلسل بادل برسنا شروع ہو جائیں گے ؟جانیں 

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی