03:35 pm
بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی لاٹری نکل آئی

بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی لاٹری نکل آئی

03:35 pm

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ یاران وطن کےنام سےپروگرام کاآغاز کر رہے ہیں، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے ملک میں کام کرنےکاموقع ملے گا۔معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت شعبہ صحت میں مزیدبہتری کےلیےکام کررہی ہے، پاکستان کے کئی ڈاکٹر بیرون ملک اپنی خدمات انجام دے رہےہیں، یاران وطن کے نام سے پروگرام کاآغازکررہےہیں، جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں
کواپنےملک میں کام کرنےکاموقع ملےگا۔معاون خصوصی نے کہا شعبہ صحت میں پاکستان کومختلف مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت میں اصلاحات کر رہے ہیں ، حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 70فیصد صحت کی شکایات کاازالہ پرائمری ہیلتھ لیول پر کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والوں کی تعداد 50فیصد ہے۔بعد ازاں ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں200 سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور صرف5 کروناوائرس کے کیسز ہیں، پانچوں مریض ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی کام کررہی ہے اسے مزید مضبوط کررہےہیں ، باہر سے آنیوالے افراد کی ایئرپورٹس، بارڈر پر اسکریننگ پر زور دیا ہے ، صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں اپنے فیصلے خود کرسکتی ہیں۔انھوں نے مزید کہا اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسکولزبند کرنےکی سفارش نہیں کررہے، تمام سیکٹرز ملکر کام کر رہے ہیں ،امید ہے صورتحال کنٹرول رہےگی ، ڈینگی سمیت تمام امراض کیلئے ابتدائی جامع پروگرام لارہے ہیں۔ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرناک یہ ہے کہ لوگ بلاضرورت خوف میں مبتلا ہوں، چین یا ایران سے آنیوالے افراد خود کو آئسولیشن میں رکھیں ، عوام سے گزارش ہے بلاضرورت ماسک کے پیچھے مت بھاگے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس دیگرممالک کی طرح نہیں پھیلا، لوگوں کو صرف چند ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ، ہاتھ بار بار دھوئیں اور اگر کسی کو بخار ہےتوہجوم کی جگہ پرنہ جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں 620 پاکستانی ووہان میں زیرتعلیم ہیں، ہم چین میں موجود طلبا سے مستقل رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔