06:28 pm
سات سال کی عمر میں اغواہونیوالی بچی 19 سال کی عمر میںوالدین سے مل گئی

سات سال کی عمر میں اغواہونیوالی بچی 19 سال کی عمر میںوالدین سے مل گئی

06:28 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں 7 سال کی عمر میں اغوا ہونے والی لڑکی 19 سال کی عمر میں واپس مل گئی۔لڑکی کا نام سعدیہ بتایا گیا ہے جو کئی سال گزرنے کے بعد اپنے گھر والوں کو مل گئی ہے۔اس لڑکی کی زندگی کے 13 سال کس کرب میں گزرے،اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی سعدیہ کئی سال قبل اغوا ہوئی تھی اور اب 13 برس بیت جانے کے بعد دوبارہ اپنے گھر والوں کو ملی ہے۔والدین اتنے سال بیٹی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے
۔جب کہ اسی دوران معصوم بچی بھی کئی مسائل کا سامنا کرتی رہی۔سعدیہ کا کہنا ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو دکان پر خریداری کے لیے گئی اتنے میں ایک گاڑی آئی جس میں سے ایک شخص نکلا،وہ میری بہن کا شوہر تھا اور ہمارے گھر میں آتا رہتا تھا اس لیے مجھے ان کی پہچان تھی۔مذکورہ شخص نے پہلے مجھے پیار سے بلایا لیکن جب میں نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو اس نے بازو سے پکڑ کر گھسیٹا،بہنوئی کے ساتھ اور لوگ بھی موجود تھے جن کی تعداد 4 تھی۔انہوں نے مجھے بے ہوش کیا ،اس کے بعد مجھے پتہ نہیں چلا کہ مجھے کہاں لے گئے،جب میں ہوش میں آئی تو میں ایک کمرے میں تھی۔مجھے دھمکی دی گئی کہ ہم تمہیں آزاد کر دیں گے لیکن اگر تم نے زبان کھولی تو تمہاری بہن کو قتل کر دیں گے۔مجھے جہاں رکھا گیا وہ ایک جنگل سا تھا۔مجھے دو ماہ تک اغوا کیے رکھا ،بعدازاں ایدھی سنٹر میں بھیج دیا گیا، ایک پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ شامل تھا جس نے ایدھی سنٹر میں بتایا کہ اس لڑکی کا دنیا میں کوئی نہیں۔میں نے ایدھی سنٹر میں بتایا کہ مجھے والدین کے نام یاد ہیں مجھے وہاں بھیج دو،جس پر وہاں ایک خاتون نے مجھے تھپڑ مارا، میرے بال جلائے اور سزا کے طور پر مجھے کھڑا کیے رکھتے تھے۔پولیس نےا یدھی سنٹر پر چھاپہ مارا،پولیس کے چھاپے کے بعد سعد ایدھی نے کنٹرول سنبھال لیا۔سعد ایدھی کومعاملہ بتانے کے بعد میرے گھر والوں کو تلاش کیا گیا۔سعدیہ نے الزام عائد کیا کہ ایدھی سنٹر میں دوستی کرنے کو بہت برا سمجھا جاتا تھا،اگر ایسی دوستی کا علم ہو جاتا تو انہیں بہت مارا جاتا ،یہاں تک کہ وہاں پر لڑکیاں موت کی دعا مانگتی تھیں۔کوئی وی آئی پی آ جاتا تو لڑکیوں کو کئی گھنٹوں کے لیے کمرے میں بند کر دیا جاتا،نہ ہی انہیں کھانا دیا جاتا اور نہ ہی واش روم جانے دیا جاتا۔ایک لڑکی کو مار پڑتی تو باقی تمام کی بھی چیخیں نکل جاتی تھیں۔کسی ایک لڑکی کی معمولی سی بات پر چار چار عورتیں تشدد کا نشانہ بناتی یہ سب دیکھ کر والدین یاد آتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔