06:46 pm
سابق وفاقی وزیر، اراکین پارلیمنٹ سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات ق لیگ میں شامل

سابق وفاقی وزیر، اراکین پارلیمنٹ سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات ق لیگ میں شامل

06:46 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) میں سابق وفاقی وزیر، اراکین پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت 13 اہم رہنما شامل ہوگئے۔قائم مقام گورنر پنجاب اور ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔گورنر ہاؤس میں شمولیت کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی اور کامل علی آغا بھی شریک تھے۔فیصل آباد سے سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مشتاق احمد چیمہ، اوکاڑہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی دیوان اخلاق، اوکاڑہ ہی سے
سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اصغر علی جیویکا پارٹی میں شامل ہوگئے۔ان کے علاوہ سابق ٹاؤن ناظم سجاد حیدر، سمندری سے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی خالد محمود گل بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے۔ان کے علاوہ صداقت خان لودھی، ضیا اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر ، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، ٹکٹ ہولڈرز رائے قادر اور خالد پرویز گل بھی مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔شمولیت کی تقریب میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی عارف گل بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری پرویزالہی نے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نئے شامل ہونے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں اہم عہدوں پر میدان میں اتارا جائے گا۔چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے، بلدیاتی میدان میں پارٹی بھرپور انداز سے اترے گی۔انہوں نے کہا کہ الزام تراشی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم نہیں ہمارے کام بولتے ہیں، ق لیگ کا دور حکومت خدمت کا دور تھا۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔