08:53 pm
عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے  پاکستانی اقدامات کا معترف

اسلام آباد( آن لائن ) عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستانی اقدامات کا معترف ہو گیا۔مقامی سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمنٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات کئی ممالک سے بہتر ہیں۔اسلام آباد میں موجود علمی ادارہ صحت کے مقامی سربراہ ڈاکٹر پیلتھا مہیپلا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف 2 ہفتوں میں نہ صر ف اس کی تشخیص کی سہولیات حاصل کیں، بلکہ اسے 5 مختلف مقامات پر اسے متعارف بھی کروایا۔پاکستان کی جانب سے اس طرح
کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔یاد رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اس وقت 73 ممالک میں پہنچ چکا ہے جس سے ابھی تک 90 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ پاکستان میں بھی یہ وائرس پہنچ گیا ہے جس کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے مقامی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کے احکامات باقی کئی ممالک سے بہتر ہیں۔امریکہ ، ہالینڈ اور ہانگ کانگ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 3 لیبارٹریز بنائی ہیں جبکہ پاکستان نے صرف 2 ہفتے میں 5 مقامات پر اس کے تشخیص کا بندوبست کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ممالک میں تو کرونا وائرس کی تشخٰص کا انتظام ہی نہیں ہے۔پاکستان نے جس طرح وقت کی قدر کرتے ہوئے اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں، اس سے پہلے اس طرح کے اقدامات کسی دوسرے ملک کی جانب سے نہیں دیکھے گئے۔ کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے، وہاں ہی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی کئی ممالک میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ لیکن عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح اس کو روکنے کے لئے کام کیا ہے، ویسا کہیں دیکھنے میں نہیں آیا

تازہ ترین خبریں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران