11:39 am
وزیراعظم عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان،شہر کا انتخاب کرلیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان،شہر کا انتخاب کرلیا گیا

11:39 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سہارا فار لائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرار الحق نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کو نارووال میں ایک کینسر ہسپتال بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس منصوبے پر تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت متوقع ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری اس منصوبے کی تکمیل میں ان کے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے لیکن ہسپتال کم ہیں جس وجہ سے مریضوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ نارووال جیسے پسماندہ علاقے میں ایک جدید طرر کا کینسر ہسپتال بنایا جائے تا کہ لوگوں کو
علاج معالجے کی بہتر سہولت دستیا ب ہو۔انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج کرنے والی ایک مشین تقریبا 25لاکھ ڈالر کی ملتی ہے جبکہ ان کو ہسپتال کیلئے ایسی دو مشینوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص رقم دینے پر ہسپتال کے کمرے اور وارڈ عطیات دینے والوں کے نام کئے جائیں گے۔ صغرا شفی ہسپتال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال اب تک چالیس لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کر چکا ہے ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو وہ عوام کے تعاون سے کینسر ہسپتال کی تعمیر کو مکمل کر کے عوام کو کینسر کے موضی مرض کیلئے ایک بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر تاجروصنعتکار برادری کے تعاون سے کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے ایک خطیر رقم جمع کر کے ابرار الحق کو دے گا۔انہوںنے دکھی انسانیت کیلئے نارووال میں ہسپتال ، میڈیکل کالج اور اب کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے ابرار الحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات اس نیک مشن میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ فائونڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیمبر اپنے ممبران کے تعاون سے کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے ابرار الحق کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے بھی ابرار الحق کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر اس نیک مقصد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔محمد اسلم کھوکھر، خالد چوہدری، میاں عارف، طاہر ایوب، سہیل سیٹھی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کینسر ہسپتال کی تعمیر میں ابرار الحق کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا