12:05 pm
ریاست کے خلاف بیان بازی، اسپیکر قومی اسمبلی کا علی وزیر کیخلاف کاروائی کا اعلان

ریاست کے خلاف بیان بازی، اسپیکر قومی اسمبلی کا علی وزیر کیخلاف کاروائی کا اعلان

12:05 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ریاست مخالف بیان، سپیکر قومی اسمبلی کا ایم این اے علی وزیر کے گلے پڑ گیا ، قومی اسمبلی اسپیکر کیا کرنے جارہے ہیں ؟ اعلان نے پی ٹی ایم رہنما پر بجلیاں گرادیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کا لاہور ، اسلام آباد اور روالپنڈی میں دہشت گردی کے اڈے قرار دینے پر قومی اسمبلی اسپیکر سے پوچھا گیا کہ کیا آپ علی وزیر کیخلاف ایکشن لیں گے اس کیخلاف کاروائی کریں گے ؟ جس کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کاروائی کریں گے۔واضح رہے کہ پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیرنے امریکا سے پاکستان تباہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔چارسدہ میں ایک جلسے سے
خطاب کے دوران علی وزیر نے کہا کہ امریکا نے افغانستان کو تہس نہس کرکے پختونوں کو تباہ کردیا ۔اب جب تک امریکہ دہشت گرد کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور ، پنڈی کو تباہ نہیں کرے گا اسے پاکستان نہیں آنے دیں گے۔اسی متعلق قومی اسمبلی میں صحافی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ علی وزیر نے لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی کو دہشت گردی کے اڈے کہا، کیا آپ اس پر کاروائی کریں گے؟۔اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس متعلق ضرور کاروائی کی جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ساری تفصیلات لے کر کاروائی کی جائے گی۔تاحال قومی اسمبلی کی طرف سے ایم این سے علی وزیر سے کوئی وضاحت طلب نہیں کی گئی۔جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس نے پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف ریاستی اداروں بالخصوص فوج پر تنفید کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔البتہ، تاحال علی وزیر کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ علی وزیر نے مقدمے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔پولیس کے مطابق علی وزیر کے خلاف فوج پر الزامات لگانے اور تنقید کرنے کی پاداش میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چارسدہ میں اتوار کو پی ٹی ایم کی ریلی سے تحریک کے سربراہ منظور پشتین اور رُکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔علی وزیر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انہوں نے ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ جب تک مخصوص ذہنیت کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔ اس سے قبل دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔ اُن کے بقول ایسی باتیں عموماً سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی کرتے رہتے ہیں۔مذکورہ ریلی میں پولیس نے پی ٹی ایم کے دو کارکنوں کو پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے پر خیبرپختوںخوا اسمبلی میں بھی ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب کا وزیراعلیٰ ختم ہو گیا، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے ، ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، ن لیگ کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حمزہ شہباز کابطور وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کس صورت میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ سابق صدرسپریم کورٹ بار نے رائے دیدی

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

حکومتی اتحاد میں دراڑیں پڑ گئیں، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد، کون کونسی جماعتیں اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں؟

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

میں عامر لیاقت کے ساتھ ایک رات گزارنے کو تیار ہوں لیکن۔۔۔۔معروف کرکٹر کی بیٹی نے حیران کن خواہش کا اظہارکر دیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

’اگ لاواں مجبوری نوں‘مارگلہ ہلز پر آگ لگاکر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی بڑی مشکل میں گرفتار، بڑا ایکشن لے لیا گیا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان سے متعلق فیصلہ آج سنائے گایا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے پر رائے ،پنجاب اسمبلی سے 25منحرف ارکان کو نکال دیا جائے تو نمبر گیم کیا ہو گی؟ بڑی خبر آگئی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نائیجیرین شہری کی محبت میں گرفتار، دونوں کی ملاقات کہاں ہوئی؟محبت کی لازوال کہانی