12:44 pm
میرا کسی مارچ سے لینا دینا نہیں،عامر لیاقت

میرا کسی مارچ سے لینا دینا نہیں،عامر لیاقت

12:44 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میرا کسی مارچ سے لینا دینا نہیں لیکن عورت کا احترام واجب ہے، گالم گلوچ، میرے بچوں اور مارچ سے بہت دور میری بیویوں کو جو کچھ آپ لوگوں نے کہا ہے وہ میرے لیے امانت ہے، روز حشر یہ امانت رب کے سامنے آپ کو ضرور لوٹاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کا عورت مارچ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں اور بیویوں سے متعلق مارچ کو لے کر نازیبا باتیں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی سے متعلق جو جو کچھ بھی کہا گیا ہے وہ اسے بطور امانت اپنے پاس محفوظ رکھیں گے اور قیامت کے روز یہ امانت اللہ کے سامنے لوٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ تنکا نہیں ہیں جو پانی کے ساتھ بہہ جائے، بلکہ وہ تیراک ہیں جو راستہ خود بناتے ہیں۔ٹوئیٹر پر جاری ایک اور پیغام میں عامر لیاقت نے صارفین سے درخواست کہ معاشرے کو مزید تقسیم مت کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری والدہ، بیویوں اوربچوں کو گالیاں دینے سے اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ رسول اللہ کے بتائے راستے پر چل رہے ہیں تو ضرور دیجیے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہاں بھی اپنی رائے نہیں تھوپوں گا کہ آپ غلط کر رہے ہیں، کیونکہ فیصلہ پروردگار نے کرنا ہے، میں نے یا آپ نے نہیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ بدتہذیبی کی کوئی وضاحت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کفار خواتین سے بھی اعلیٰ اخلاق کے ساتھ کلام فرماتے رہے، مسجد نبویﷺ میں حاجت کرنے والے کو بٹھا کر سمجھاتے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ معاشرے میں کوئی غلط ہے تو اس کے جسم اور اس کی ساخت پر آواز کسنے کی بجائے اسے قائل کیجیے۔اگر قائل نہیں ہوتا تو اپنی ساکھ خراب مت کیجیے۔ واضح رہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کو لے کر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے جب کہ اس معاملے پر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کی خاتون تجزیہ کار ماروی سرمد کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کے بعد معاملہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے۔ ’میرا جسم میری مرضی‘ مہم کے حوالے سے لوگوں کی متفرق آراء دیکھنے میں آ رہی ہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے کہا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ان کا علاج کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ نویس کو معاشرے میں تنہا رکھا جائے، اللہ تعالیٰ نے ہرچیز خوبصورت بنائی ہے اور کسی کو بدصورت کہنے کا آپ کو حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کی گفتگو نے تمام مردوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، میں ان کو لکھاری نہیں مانتا، ان کے اندر تکبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، انہوں نے علامہ اقبال سے متعلق کہا تھا کہ انہیں اپنے شعروں کے لیے اصلاح کی ضرورت پڑتی ہو گی لیکن مجھے نہیں پڑتی۔عامر لیاقت نے کہا کہ جو شخص مرزا غالب اور ڈاکٹر علامہ اقبال کو نہ مانتا ہو، اپنی ذات میں مگن ہو اس علاج کی ضرورت ہے۔ جب کہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی یہ نعرہ لگاتا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جس باپ نے آپ کو پالا اس کا آپ پر کوئی حق نہیں ہے، جس بھائی نے آپ کی حفاظت کی اس کا آپ پر کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا سوشل سیٹ اپ ایسا نہیں ہے، میرے ہاں ادب سکھانے کے معاملے بھائی، باپ اور ماں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا