12:45 pm
عامر لیاقت نے شو کے دوران ہونیوالی اپنی غلطی تسلیم کرلی

عامر لیاقت نے شو کے دوران ہونیوالی اپنی غلطی تسلیم کرلی

12:45 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اس کی وضاحت کر دی۔ میں غلظی کی تصیح کر گیا تھا، قرآن پڑھنا جانتا ہوں الحمد للہ، من اور فی میں غلطی ہوئی تو فوراً ہی احساس ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران ہونے والی اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی وضاحت کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری تھی کہ عامر لیاقت حسین نے دوران گفتگو آیات مقدسہ کو ٹھیک سے ادا نہیں کیا۔ عامر لیاقت نے ناقدین کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ٹوئیٹر پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ناقدین سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ان کی اندھی مخالفت میں
اگر بینائی آ گئی ہو تو وہ یہ کلپ دیکھ لیں جس میں وہ غلطی کی تصیح کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ الحمداللہ قرآن پڑھنا جانتے ہیں۔ غلطی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے من اور فی میں غلطی ہوئی تو فوراً ہی ان کو احساس ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے ایک شو ٹو دی پوائنٹ میں شرکت کی جس میں اداکارہ ریشم اور خلیل الرحمن قمر بھی شامل تھے اس شو کے میزبان منصور علی خان نے عامر لیاقت سے خلیل الرحمن قمر کے رویے کے بارے میں رائے پوچھی تو عامر لیاقوت نے خلیل اکرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران اداکارہ ریشم قہقہے لگا کر عامر لیاقت کی حوصلہ افزائی کرتی رہیںْ۔عامر لیاقت نے کہا انتہائی گھٹیا بے ہودہ اور عقل سے ماورا ان کے آرگیومنٹس تھے انہوں نے کہا کل تک میں سمجھ رہا تھا خلیل ایک بدتمیز قسم کے انسان ہیں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا انہیں کسی سخت ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔مذہبی سکالر نے کہا ان کو کسی میڈیسن کی ضرورت ہے ان کو کسی دماغی ڈاکٹر کو دکھانے کی ضرورت ہے اور ان کی ذہینی کیفیت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ یہ خود پرستی کے اختلاف میں مبتلا ہیں یہ شخصیت پرستی میں داخل ہو چکے ہیں ان کا نفسیاتی علاج کروایا جائے ان کو معاشرے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے۔عمار لیاقت نے مزید خلیل الرحمن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جائے ان کو انسانوں سے دور رکھا جائے یہ انسانوں میں رہنے کے قابل نہیں ہیں۔اس کی عامر لیاقت نے ساتھ ہی کئی وجوہات بھی بتائیں پہلی وجہ انہوں نے بتایہ کہ جو دین نے عورت احترام دیا ہے اس سے ہٹ کر انہوں نے کل غیر اخلاقی رویہ اپنایا۔عامر لیاقت نے قرآن پاک کی کچھ آیات پڑھیں سورۃ التین کی آیات پڑھیں اور اسکا ترجمہ بتایا کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو احسن تقویم پر بنایا ہے اللہ تعالی کی ہر تخلیق خوبصورت ہے اللہ کی کسی تخلیق کو بد صورت کہنا کسی بھی ایسے شخص کا نہ منصب ہے نہ تقاضا ہے کہ وہ کسی کی شکل اور جسم پر کسی کے رنگ پر یا کسی کے عادات و اطوار پر کوئی کسی طرح کی بات کر سکے۔انہوں نے کہا خلیل قمر نے کہا تھا کہ شٹ اپ پر انہیں کچھ ہو گیا تو اس بات پر مجھے یہ لکھاری نہیں کسی گندی گلی کے کھلاڑی لگ رہے تھے کہ جہاں بچے وکٹیں لے کر کسی کی بھاگ جائیں تو وکٹیں اڑانے پر یا لے کر بھاگنے پر ان سکے برابر پہنچ کر لڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔مذہبی سکالر نے مزید کہا کہ اگر خاتون (ماروی سرمد) نے انہیں شٹ اپ کہ دیا تو آپ بھی شٹ اپ کہہ دیتے لیکن جس طرح کی غلیظ زبان اور مغلظات استعمال کئے ہیں انہوں نے سب مردوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ان کو میں لکھاری نہیں مانتا یہ ایک فرعونی طبعیت کے آدمی ہیں ان کے اندر تکبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا