12:50 pm
ڈالر او ر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اسد عمر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

ڈالر او ر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اسد عمر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

12:50 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام آخری ہو گا، معیشت میں بہتری کے گرین سگنلز مل رہے ہیں اور صنعتی شعبے کی بحالی میں مثبت پیشرفت ہے۔سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وزیر جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مندی سے ہمیشہ پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈالرزاورپٹرولیم کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے ہمیں فائدہ ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں بیرون ملک سے 13 فیصد زیادہ زرمبادلہ آیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مہنگائی بھی 14 فیصد سے 12.4 فیصد پر آ گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی ہیں۔آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگلے سال مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر 2018 میں کہا تھا کہ مستحکم ہونے میں دو سال لگیں گے کیونکہ مہنگائی اور صورتحال کا اندازہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب استحکام کی جانب گامزن ہیں۔مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ اس سال سی پیک کے تین اسپیشل اکنامک زونز بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری میں سیمنٹ کی کھپت میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسد عمر نے سینئر صحافیوں کو ملک کی معاشی صورتحال پر بتایا کہ پرائس انڈیکس 20 فیصد کم ہوکر 14.6 پر آگیا ہے جب کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ترسیلات زر پچھلے سال کی نسبت 13 فیصد بڑھی ہیں جب کہ اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ تین ماہ میں 700 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ بھجوایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملکی برآمدات میں بھی چار فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ اسی عرصے کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش کی برآمدات منفی میں رہی ہیں۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک کی صنعتی پیداوارمیں 9 سے 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 185 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیاگیا ہے۔سینئر صحافیوں سے بات چیت میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ معاشی استحکام آچکا، اب ترقی کی جانب بڑھیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی پہ قابو پانے کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن اس میں کمی لانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کا اہم ترین مرحلہ اقتصادی زونز کا قیام ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیراستفسار کیا کہ تنقید کرنے والے بتائیں کہ سی پیک کا کون سا منصوبہ رکا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ رشکئی ، فیصل آباد اوردھابیجی کے اقتصادی زونز کا افتتاح سال رواں میں ہی ہوگا۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بتایا کہ چار مزید اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری بھی ہو چکی ہے۔ پی پی دور حکومت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں افراط زر 2.5 فیصد سے زائد رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اصل پریشانی ہی یہ ہے کہ ہم افراط زر کو نیچے کیسے لے آئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے ہچکچاتا تھا لیکن اب پاکستان سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میٹرو کا تعمیراتی کام ماہ رواں میں ہی مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کے لیے غازی بروتھا اورخانپور ڈیم سے پائپ لائن کا منصوبہ منظور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی وجہ سے اسلام آباد کو ساڑھے 12 کروڑ گیلن اضافی پانی ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے چند ماہ میں مکمل ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ شرح سود کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ نئے حالات کو دیکھ کر یہ کمیٹی شرح سود کم کرے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی سے زرعی شعبے کو فائدہ ہوا ہے لیکن اس کے مسائل ابھی بھی باقی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟