02:53 pm
جب کوئی کلمہ پڑھ لیتا ہے تو اس کے جسم پرمرضی  شریت محمد ی کی ہوجاتی ہے،خادم رضوی

جب کوئی کلمہ پڑھ لیتا ہے تو اس کے جسم پرمرضی شریت محمد ی کی ہوجاتی ہے،خادم رضوی

02:53 pm

لالہ موسیٰ (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہوئی۔ ہزرواں افراد نے شرکت کی۔ لالہ موسیٰ کیمپنگ گرائونڈ میں منعقد ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی صدارت پیر سید ظہیر الحسن شاہ، جبکہ سرپرستی قاضی محمود اعوان قادری آستانہ عالیہ اعوان شریف نے کی۔ مولانا خادم حسین رضوی نے خصوصی خطاب کیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ خادم حسین رضوی کا لالہ موسیٰ پہنچتے ہی پرانی چونگی کے قریب والہانہ استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور بڑے جلوس کی شکل میں پنڈال تک لایا گیا۔ مولانا خادم حسین رضوی نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگانے والے یہودونصاریٰ کے ایجنٹ ہیں ۔ کسی مسلمان کی بیٹی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ نہیں لگا سکتی۔ جب کوئی کلمہ پڑھ لیتا ہے تو اس کے جسم پر مرضی شریعت محمدی کی ہوجاتی ہے۔ حکمرانوں نے اگر عقل کے ناخن نہ لیے اور بے ہودہ، فحش نعرے لگانے والوں کو نہ روکا تو ہم اس کو روکیں گے۔ ہم ان کو اسلامی ملک جو دین اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا میں ان خرافات کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کو روکیں گے، ہم ان کے رستے کی دیوار بنیں گے۔ ہمیں قرآن کی نعمت سے اللہ تعالیٰ نے نوازا ہے لیکن ہم قرآن پڑھتے نہیں۔ ہمیں آج یہ وقت دیکھنا پڑ رہا ہے تو صرف قرآن سے دوری کی وجہ سے، نماز سے دوری کی وجہ سے۔ انڈیا ہمارا کبھی دوست نہیں ہو سکتا۔ اب کشمیر بلے سے نہیں تلوار سے آزاد کروانے کا وقت آگیا ہے۔ بھوک، پیاس اور بھارتی افواج کے ظلم و ستم سے شہید ہوتے کشمیری پکار رہے ہیں۔ ان کی آہوں، سسکیوں کو سنو، اٹھو۔ تحریک لبیک کا ہر کارکن اپنی گردنیں کٹوانے اور جام شہادت نوش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ کارکن آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ اور تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے کونسلرز، چیئرمین، وائس چیئرمین منتخب کریں۔ ہم اپنے عملی کام کی طرف چل پڑے ہیں، کامیابی تب ہی ممکن ہو گی جب آپ اپنے آقا ؐ کی ناموس کا پہرہ دیں گے۔ عبدالواحد سیالوی ضلعی امیر نے کہا کہ کھلے آسمان تلے، سردی اور برستی رم جھم میں ہزاروں افراد کی موجودگی نے اس بات کو ثابت کیا کہ لالہ موسیٰ کے باسی نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔کارکنوں کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔ ہم آپ کے دلی شکر گزار ہیں کہ آپ تشریف لائے، ہمیں عزت بخشی اور ہمارا مان بڑھایا اور اس ختم نبوت کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ قاری غلام سرور مجددی، ڈاکٹر نور محمد دانش قادری، صوفی محمد اقبال زرگر، مفتی عبدالسلام ہاشمی، قاری شہزاد امجد، ماسٹر محمد اصغر، طاہر اسلام چشتی، گوہر اسلام قریشی، شاہد رضوان، راجہ شہزاد، مشتاق احمد بٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا