03:43 pm
صورتحال گھمبیر ہے،پہلی دفعہ دیکھا کہ خانہ کعبہ کو بند کیا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

صورتحال گھمبیر ہے،پہلی دفعہ دیکھا کہ خانہ کعبہ کو بند کیا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

03:43 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ خانہ کعبہ کو بند کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار والدین نے موقف اپنایا کہ آنے والے ہزاروں افراد کے لیے کوئٹہ میں الگ جگہ بنا دی گئی ہے،ہمارے بچوں کے لیے بھی ایسے اقدامات کریں،والدین یہ استدعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
۔وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ آئندہ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں اس متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت پہلے تحریری حکم میں لکھ چکی کہ کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے تاہم مسئلہ حکام بالا تک پہنچانا خوش آئندہ ہے،کیا واپس کلانے کی کوئی تاریخ دی جا سکتی ہے؟۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید ریمارکس دئیے کہ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ خانہ کعبہ کو بند کیا گیا،صورتحال گھمبیر ہے اس لیے اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔والدین کے درد کا اندادہ ہے لیکن یہ لارجر ایشو ہے۔والدین نے ایک بار واپسی کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ریاست غافل نہیں ہے،وزیراعظم خود معاملے کو دیکھ رہے ہیں ہمیں کچھ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئیے،اور ریاست پر اعتماد کرنا چاہئیے۔سماعت کے دوران والدین کی جانب سے وزارت خارجہ اور زلفی بخاری کے بیانات کا بھی شکوہ کیا گیا۔عدالت نے وفاقی کابینہ کے اقدامات کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے جراثیم کش اقدامات کی وجہ سے دونوں مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں ہنگاما برپا ہو گیا تھا۔ کیونکہ 40 سالوں میں ایسا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی کو بند کر دیا گیا ہو۔ یہ دو وہ مقامات ہیں جہاں ہر وقت مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عبادے کی غرض سے موجود ہوتی ہے۔گزشتہ روز ان مقاما ت کو جب بند کیا گیا تو پورے عالم اسلام میں سعودی عرب حکومت کی جانب سوال اٹھائے گئے ، لیکن اب جراثیم کش اقدامات کے بعد دونوں مقدس مقامات کو عبادت کے کئے کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا