08:25 pm
کھلنڈرے حکمرانوںنے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ‘حمزہ شہباز

کھلنڈرے حکمرانوںنے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ‘حمزہ شہباز

08:25 pm

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کھلنڈرے حکمرانوںنے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں اس کا حساب دینا ہو گا،اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا اورصرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیںہمیں معاف نہیں کریںگی، احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ پریشان ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مجھے
تو دور دور تک کوئی امید کی کرن نظر نہیں آتی، ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں ، حکمرانوں کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے،شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف اپنی بیماری بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے ، آج معیشت کا برا حال ہے ،غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پورے کرنے سے قاصر ہے۔اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا صرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیںہمیں معاف نہیں کریںگی۔وزیر اعظم عمران نیازی نیب اور نیب وزیر اعظم کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں،میں وثوق سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تاریخ اور پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کی کہانی لکھی جائے گی تو اس میں نیب اور اس کا عمران خان نیازی کیساتھ گٹھ جوڑ سرفہرست ہو گا۔ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام ریڑھی والے کی فکر ہے جس کی بچی بھوک سے تڑپ رہی ہے، مجھے غریب آدمی کی بے بسی پر رونا آتا ہے جس کی ماں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہی ہے مگر وہ دوائی نہیں خرید سکتا کیونکہ ملک میں200 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان اس قوم پر رحم کریں اور جھوٹ بولنا بند کریں ، آپ نے کنٹینر پر چڑھ کر اس قوم کو سبز باغ دکھائے تھے، آپ کا وقت آنے والا ہے ، ہم آپ کو نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، اس قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں آپ کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف اپنی بیماری بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے، ہم تو مشرف دور میں بھی نہیں بھاگے تھے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ احتساب کے نام پر تماشا ہورہاہے پوری قوم دیکھ رہی ہے نیازی حسد اور بغض کی آگ میں جل رہا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

15ناہی 17سال، دعا زہرا کی اصل عمر کتنی ہے؟ میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سیاستدانوں سے ملاقاتیں، آرمی چیف نے فوج اور آئی ایس آئی افسران پر پابندی لگا دی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا،  شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

کراچی ڈوبنےوالا ہے، آج سے شدید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، شہرقائد کے باسی باہرنکلنے سے پہلے یہ پڑھ لیں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک سے متعلق ن لیگ نےتحریک انصاف کو بڑی پیشکش کر دی،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستانی اپنی کمر کس لیں، تیل کی قیمتیں تاریخی بلندی پر پہنچنے کا خدشہ ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

پیپلزپارٹی میں واپسی کا اعلان، شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

عمران نیازی خزانہ کو جھاڑو پھیر گیا،ہمارے آرمی چیف کوکس ملک نے سستی گیس کی پیش کش کی ،وفاقی وزیراحسن اقبال نے بڑادعویٰ کردیا

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

سادگی سے نکاح کر کے بیٹی کو رخصت کیا ۔۔ وہ پاکستانی کرکٹرز جنہوں نے بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کے بجائے سادگی کے ساتھ کی

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کی دولت 20 کھرب سے زائد تھی، لیکن مرنے سے قبل کچی قبر بنوائی تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، یہ کون تھا؟

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر دوٹکڑے ہو گیا، درجنوں افراد لاپتہ

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا

دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، تحریک انصاف کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر حیران کن ردِ عمل آگیا

مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، غداری کے ٹرینڈز کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ نکلا، ن لیگ نے وارننگ دیدی

مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ ، غداری کے ٹرینڈز کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ نکلا، ن لیگ نے وارننگ دیدی