08:39 pm
حکومت پاکستان ملک کے مفاد میں تمام تر فیصلے کرر ہی ہے، اعجاز شاہ

حکومت پاکستان ملک کے مفاد میں تمام تر فیصلے کرر ہی ہے، اعجاز شاہ

08:39 pm

کوئٹہ ( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائر س اللہ کا ہم سے ناراضگی کا اظہار ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حکومت پاکستان ملک کے مفاد میں تمام تر فیصلے کرر ہی ہے، چین اور ایران میں موجود پاکستانیوں کو منظم حکمت عملی کے تحت واپس لایا جائیگا، وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے دھرنا ختم کرنے کے لئے کوئی معاہدہ نہیں کیا، مولانا فضل الرحمن سے جنہوں نے وعدہ کیا ہے وہ ان سے پورا کرنے کا مطالبہ کریں ،پاکستان میں دہشتگردی میں واضع کمی کے بعد اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے پاکستان سے متعلق ایڈوائزری تبدیل کی ہے حالیہ دہشتگردی کے واقعات افسوناک ہیں
ان پر قابو پالیا جائیگا، یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور حافظ عبدالباسط ،سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین ، سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے، وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے نمائندوں سے ملاقات کر کے کورونا وائرس کی روک تھام کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا ہے صوبے کو کسی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو وہ فراہم کریں گے، اس سے قبل بھی وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی تفتان گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا تھا وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنا رہی ہیں صوبائی حکومت کو ا?لات اور دیگر معاملات میں معاونت فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت قرینطینہ میں 3ہزار زائرین موجود ہیں جبکہ 2ہزار لوگ ایران کے بارڈر پر موجود ہیں اس کے علاوہ بھی لوگ ہیں جو ایران میں ہوٹلوں میں مقیم ہیں ،ا?ئستہ ا?ئستہ تمام لوگوں کو واپس لایا جائیگا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جس صوبے کے لوگ ہیں انہیں انکے صوبوں میں بھجوا کر قرینطینہ میں رکھیں تاکہ بارڈر پر دبائو کم ہوسکے ،انہوں نے کہا کہ ایران سے براہ راست جہازوں میں زائرین کی منتقلی کی تجویز زیر غور نہیں ہے ،چین سے طلباء� کو واپس لانا اصل مسئلہ تھا کورونا وائرس ا?پریشن کی نگرانی وزیراعظم خود کر رہے ہیں وزیراعظم ہائوس میں اس حوالے سے سیل قائم کردیا گیا ، ہم تما م اقدامات ملک کے مفاد میں کر رہے ہیں ،کورونا وائر س کے معاملے پر سیاست یا اس معاملے کو پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے، یہ اللہ کا ہم سے ناراضگی کا اظہار ہے جو لوگ باہر ہیں یا جنہیں پاکستان میں وائرس ہوا ہے ہمیں ان سب سے ہمدردی ہے خطے میں پاکستان کی پوزیشن کورونا وائرس کے حوالے سے بہتر ہے،ہم احتیاطی تدابیر اپانے کے ساتھ ساتھ دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ ہمیں اس سے وائرس سے محفوظ رکھے ،ہمیں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دینے کی بھی ضرورت ہے اگر کسی کو زکام ،کھانسی یا بخار ہے تو وہ طبی معائنہ کروائیں ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے کوئی دھرنا ختم کرنے کے لئے کوئی معاہدہ نہیں کیا، مولاناصاحب ان پوچھیں کہ جنہوں نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان سے کہیں کہ وعدہ وفا کریں لیکن میں کہتا ہوں کہ وہ دعدہ ہی کیا جو وفا ہو ،انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں حالات بہتر ہونے کے بعد اب مارکیٹیں، کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں ، اسلام آباد کو سیف سٹی اور سیف کیپٹل قرار دیا گیا ہے، حال ہی میں اقوام متحدہ نے پاکستان اور کراچی سے متعلق اپنی ایڈوائزی تبدیل کردی ہے ، پاکستان کو سیاحت کے لئے بہترین ملک قرار دیاگیا ہے یہ سب کچھ سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے ہوا ہم درست سمت میں گامزن ہیں جب چراغ بجھ رہا ہوتا ہے تو وہ آخرمیں ٹمٹماتا ہے دہشتگردی کا چراغ بھی بجھنے کے قریب ہے جسکی وجہ سے ایک آدھ واقعات ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بھیگ نہیں مانگوں گا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے۔۔۔۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے بڑا دعویٰ کر دیا

آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بھیگ نہیں مانگوں گا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے۔۔۔۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے بڑا دعویٰ کر دیا

موسم سرما کی چھٹیاںکب سے شروع ہو رہی ہیں۔۔۔؟وزیر تعلیم مراد راس نےبڑی خوشخبری سنا دی

موسم سرما کی چھٹیاںکب سے شروع ہو رہی ہیں۔۔۔؟وزیر تعلیم مراد راس نےبڑی خوشخبری سنا دی

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا  بیان سامنے آ گیا

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کااہم پیغام عمران خان تک پہنچا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کااہم پیغام عمران خان تک پہنچا دیا

ماشاءاللہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔ پاکستانی ہونہارطالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ماشاءاللہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔ پاکستانی ہونہارطالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے، بھارتی صحافی نے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو کوہلی سے اچھا  تو کہہ دیا

بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے، بھارتی صحافی نے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو کوہلی سے اچھا تو کہہ دیا

امریکی کانگریسی خاتون رکن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

امریکی کانگریسی خاتون رکن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا ایساانوکھا طریقہ،ویڈیودیکھیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا ایساانوکھا طریقہ،ویڈیودیکھیں

بوائے فرینڈ نے لڑکی کولرزہ خیز انداز میں قتل تو کیا ہی۔۔۔ اس کے بعدلاش کی کیا حالت کی جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

بوائے فرینڈ نے لڑکی کولرزہ خیز انداز میں قتل تو کیا ہی۔۔۔ اس کے بعدلاش کی کیا حالت کی جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

خوشخبری۔۔۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی۔۔۔کس کی مدد سے ایسا ہوا ۔۔۔؟جانیں

خوشخبری۔۔۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی۔۔۔کس کی مدد سے ایسا ہوا ۔۔۔؟جانیں

امریکا نے پاکستان کو تومذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکا نے پاکستان کو تومذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

چوہدری برادران  کی راہیں سیاست میں جدا مگر جنرل باجوہ کے معاملے پر آ کر پھر سے ہاتھ ملا لیے

چوہدری برادران کی راہیں سیاست میں جدا مگر جنرل باجوہ کے معاملے پر آ کر پھر سے ہاتھ ملا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔۔ اہم شخصیت کا دعویٰ

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔۔ اہم شخصیت کا دعویٰ