09:26 pm
عورت مارچ کے نعروں کو ہمارا معاشرہ اور مذہب قبول نہیں کرتا، فردوس عاشق اعوان

عورت مارچ کے نعروں کو ہمارا معاشرہ اور مذہب قبول نہیں کرتا، فردوس عاشق اعوان

09:26 pm

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے نعروں کو ہمارا مذہب اور معاشرہ قبول نہیں کرتا اور مٹھی بھر افراد ہماری قوم کی بہنوں اور بیٹیوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ خواتین کو تحفظ دینا، انہیں بااختیار بنانا، پاکستان کے آئین و قانون سمیت ثقافتی و تہذیبی
اقدار اور عورت کی توقیر اور شان کے مطابق پالیسی بنانا اور اس پر عمل کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے تصور کو آگے بڑھانے میں خواتین کے کردار کو تسلیم کیے بغیر اس ریاست کی بنیادیں مضبوط نہیں بنائی جاسکتیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم وہ خوش قسمت خواتین ہیں جو ایک ایسے معاشرے کی باعمل اور بااختیار شہری ہیں جہاں ہمارا دین ہمارے لیے چادر اور چار دیواری کی حدود کو طے کر کے زندگی گزارنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے تمام اصول واضح کرچکا ہے اور ان اصولوں کی روشنی میں اسلامی فلاحی ریاست پاکستان میں آئین تمام خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور ان کو ہر طرح سے بااختیار بنانے میں معاونت کر رہا ہے اور موجودہ حکومت خواتین کو معاشی محاذ پر ایک اہم پارٹنر بنانے جا رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور پاکستان کا آئین اور قانون اس حق کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور وزیر اعظم پاکستان کی سوچ کی عکاسی ہے کہ آپ پاکستان کے اندر پر طبقہ فکر، سوچ اور جنس سے تعلق رکھنے والا شہری اپنا حق استعمال کر سکتا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ میری بیٹیوں، بہنوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جن نعروں کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ کس معاشرے کی عکاسی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے معاشرے کی بنیاد سماجی، سیاسی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کی بنیاد پر رکھی گئی ہے، میرے معاشرے میں سب سے پہلے طاقت میرا باپ دیتا ہے، پھر میرا بھائی میری عزت و توقیر کا ضامن بنتا ہے، پھر میرا خاوند میرا سرپرست بنتا ہے اور پھر میرا بیٹا بڑھاپے کا سہارا بنتا ہے، یہ میرا نظام ہے جو مجھے مذہبی انداز سے سماجی طور پر تحفظ فراہم کرتے ہوئے سپورٹ کرتا ہے اور میری طاقت بنتا ہے تو پھر مجھے اپنے آپ کو کمزور بنا کر اس طرح کے نعروں کے ساتھ کونسی طاقت چاہیے جس کے لیے مجھے سڑکوں پر آ کر وہ نعرے بلند کرنے پڑتے ہیں جن کی ہمارے معاشرتی نظام، معاشرتی رویوں، مذہب اور گھر میں اجازت نہیں اور نہ ذہن انہیں قبول کرتا ہے ۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ مٹھی بھر ایسے کون سی سوچ کے حامل افراد ہیں جو میری قوم کی بہنوں اور بیٹیوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عورت مارچ والے پاکستان کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیے بغیر نکلیں میں اس مارچ میں شانہ بشانہ آپ کی طاقت بنوں گی اور آپ کو طاقتور بنانا ہی ہمارا سب سے بڑا اور اہم مشن ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا کے اندر جو لوگ میری بیٹیوں کو طاقت دینے اور بااختیار بنانے کے لیے نعرے متعارف کرا رہے ہیں انہیں اس بات کا شاید اندازہ نہیں ہے کہ اس سے سب سے زیادہ عورت ہی نشانہ بن رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے