09:26 pm
حکومت کو بلیک میل کر کے 19ویں ترمیم  منظور کروائی گئی ، بلاول بھٹو

حکومت کو بلیک میل کر کے 19ویں ترمیم منظور کروائی گئی ، بلاول بھٹو

09:26 pm

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم سے عوام کو تعلیم ،فیئر ٹرائل ،انفارمیشن کے آئینی حقوق دستیاب ہوئے اوریہ حقوق 18ویں ترمیم سے پہلے آئین میں شامل نہیں تھے،حکومت کو بلیک میل کر کے 19ویں ترمیم منظور کروائی گئی ،وقت آنے پر سیاسی جماعتوں کو 19 ویں ترمیم پر نظر ثانی کرنا ہو گی،یہ بہت بڑا مغالطہ ہے کہ منتخب لوگوں کی نسبت وفاقی بیورو کریسی زیادہ سمجھدار ہے،وفاقی بیوروکریٹس صرف قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات پر سرمایہ کاری کے علاوہ کچھ نہیں کرنا چاہتے ،وفاقی بیورو کریٹ تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیلئے ہرگز تیار نہیں۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے لاہور یونیورسٹی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی لاء اینڈ پالیٹکس سوسائٹی کے تحت طلبہ کے ساتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم اور وفاقیت کے موضوع پر سیمینار پر طلبہ کے سوالوں کے جوابات دئیے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں صدر کے تمام اختیارات وزیراعظم کو اور وفاق کے زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل کئے گئے ۔18ویں ترمیم میں ججوں کی تقرری کا اختیار پہلی بار پارلیمنٹ کو دیا گیا۔اس وقت حکومت کو بلیک میل کر کے 19ویں ترمیم کروائی گئی ،وقت آنے پر سیاسی جماعتوں کو 19 ویں ترمیم پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے ایک تاریخی واقعہ تھا ،یہ بہت بڑا مغالطہ ہے کہ منتخب لوگوں کی نسبت وفاقی بیورو کریسی زیادہ سمجھدار ہے۔18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں مزدوروں کو ان کے تمام حقوق دیئے گئے ،لیبر لاز کے حوالے سے پنجاب حکومت سندھ حکومت سے بہت پیچھے ہے،سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت سیلز ٹیکس کم ہے۔لیکن سندھ حکومت نے سیلز ٹیکس سب سے زیادہ اکٹھا کیا۔مفت ہیلتھ کیئر میں بھی سندھ سب صوبوں سے آگے ہے،ہم نے سندھ میں ہیلتھ کیئر پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے سندھ کے صحت کے ادارے لینے سے انکار کردیا تھا،وفاقی حکومت کو صحت پر سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بیوروکریٹس صرف قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات پر سرمایہ کاری کے علاوہ کچھ نہیں کرنا چاہتے ،وفاقی بیورو کریٹ تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیلئے ہرگز تیار نہیں ،ہماری قومی شناخت کیا ہو اس کا تعین وفاقی حکومت یا ریاست نہیں کر سکتی ،قومی شناخت گوادر سے اسکردو تک کی ثقافتوں، زبانوں، اور رہن سہن سے بنتی ہے ،میری قومی پہچان قائد اعظم کے افکار ہیں،ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے کمزوری نہیں ،لوگوں کو ایک شناخت میں فٹ کرنے کی بجائے قوم کے سارے رنگ اس میں شامل کرنے چاہئیں۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟  فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ کب سنایا جائیگا؟ بڑی خبر آگئی

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

کل سے شروع ہونیوالا بارشوں کاسلسلہ کب تک برسے گا؟ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی ، سب سے بڑی مشکل ختم ہو گئی

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

شہباز شریف پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچالیں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

مہران گاڑی دوبارہ مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟ سوزوکی موٹرکمپنی نے آخرکار خاموشی توڑدی

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ