12:00 pm
ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، 2سینئررہنمائوں نے آپس میں بول چال بند کردی

ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، 2سینئررہنمائوں نے آپس میں بول چال بند کردی

12:00 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے دو سینئر رہنماؤں خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں،خواجہ آصف ن لیگ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہے،لگتا ہے کہ پارٹی معاملات اس وقت شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ہی چلا رہے ہیں۔بتایا گیا کہ نوازشریف آرمی ایکٹ کے معاملے پر خواجہ آصف سے ناراض ہیں۔پارٹی رہنما وٴں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے
نوازشریف کا نام لے کر رہنماوٴں کو آرمی ایکٹ پر رضا مند کیا۔ حال ہی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے۔ہم نوازشریف نے اس معاملے پر گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کرنا تھا کر لیا ، اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتا۔تاہم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو گلہ ہے تو ٹی وی کے بجائے مجھ سے بات کریں۔ٹی وی پر معاملہ حل نہیں ہوگا۔ پروگرام کی خاتون اینکر فرویحہ نے سوال کیا کہ آپ واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ گئے، جس پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے ، میڈیا پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دو سینئر رہنماؤں میں بھی اختلافات ہیں۔جہاں شاہد خاقان عباسی ہوتے ہیں وہاں خواجہ آصف نہیں ہوتے۔دونوں کے درمیان بول چال بند ہے۔عارف نظامی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے کچھ لوگوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ ان کی صلح کرائی جائے لیکن لگتا ہے کہ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان صلح نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا،اگر شریف برادران ہوتے تو ایسا نہ ہوتا،انہیں چاہئیے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنا دیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل سابق وزیردفاع خواجہ آصف کی مریم نواز کے ساتھ تلخ کلامی کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے اسکی وجہ آپکا بیانیہ ہے۔ میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپ سے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

اتنے بڑے آفیسر ہو کر بھی زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ جانیے لوگوں کے اس مسیحا آفیسر کے کس کام کی وجہ سے لوگ دیکھتے ہی انہیں گلے لگا لیتے ہیں؟

عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا

عمران خان نے معذور مداح حنان خان سے کیا وعدہ پورا کردیا

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے،ملک کے دوسرے بڑے شہر سے بری خبرآگئی