12:01 pm
موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ ایک بار پھر زیرغورآگیا

موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ ایک بار پھر زیرغورآگیا

12:01 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 100 روپے کے موبائل کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ دوبارہ زیر غور آ گیا۔موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،سینیٹ کمیٹی نے جواب مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر حکام کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،چئیرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 100 روپے کے کارڈ پر 26 روپے 61 پیسے ٹیکس کٹتا ہے جب کہ صارفین کو 74 روپے ملتے ہیں۔ایف بی آر کمشنران لینڈ ریونیو سے تفصیلی جواب مانگا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور 3 مرتبہ الگ الگ ٹیکس فارمولہ بتایا۔سینیٹر طلحہ محمود نے حساب کیا تو تینوں مرتبہ غلط نکلا۔کمیٹی نے آئندہ اجلا س
میں ایف بی آر سے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیرون ملک بھیجے گئے زر مبادلہ کی تفصیلات اور درست ٹیکس کا فارمولا بھی مانگ لیا۔واضح رہے کچھ عرصہ قبل موبائل کارڈ کے بیلنس پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں،بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر بحث کی جا رہی تھی کہ ایک مرتبہ پھر موبائل بیلنس پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اسی باعث جو لوگ 100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کر رہے ہیں، انہیں 24 روپے کی کٹوتی کے بعد صرف 76 روپے کا بیلنس دیا جا رہا ہے۔اس پر پی ٹی اے کی جانب سے باقاعدہ ردعمل دیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی صارف 100 روپے کا موبائل بیلنس لوڈ کرتا ہے تو ابتدائی طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوٹی ہوتی ہے جس کی شرح 12.5 فیصد ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوٹی کے بعد صارف کا 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں۔جبکہ بعد ازاں جب صارف اس بیلنس کو موبائل کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کی صورت میں استعمال کرتا ہے، تو اس پر ٹیکس کی کٹوتی الگ سے کی جاتی ہے۔ صارف کی جانب سے مکمل بیلنس کے استعمال کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں 14 روپے 50 پیسے کاٹے جاتے ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ موبائل فون کمپنیاں ریچارج یا ری لوڈ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس کی بحالی کے بعد صرف ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان