07:53 pm
آٹا چینی بحران: قصور وار کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو چھوڑوں گا نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آٹے چینی بحران پر رپورٹ سامنے لائینگے، جو بھی قصور وار نکلا چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو نہیں چھوڑوں گا۔پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ارکان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر موبائل دیکھتا ہوں
تو پتا چل جاتا ہے کہ آج کس کرائسس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ نہ کرے تو اپنا کوئی وزیر ایسا بیان دے دیتا ہے کہ اسکو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر مثبت تنقید بالکل ہونی چاہیئے، حکومت پر اٹیک کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں کہ خبر سچی ہے یا جھوٹی۔ اکثر ہمارے اپنے لوگ میڈیا کی فیک نیوز کے پراپیگنڈے میں آجاتے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ ہر وقت کرائسس کے لیے تیار رہتا ہوں، آٹے چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے گی، جو بھی اس میں قصور وار نکلا اسکو میں نہیں چھوڑوں گا چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، مایوسی کفر ہے اچھا وقت جلد آئے گا۔اس سے قبل آٹا بحران سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران کی بنیادی وجہ بد انتظامی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کوبھجوائی گئی رپورٹ میں حالیہ آٹا بحران کو مصنوعی قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا بحران کی بنیادی وجہ بد انتظامی ہے، ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا جبکہ اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی