12:21 pm
 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے پسماندہ ترین شہر کا انتخاب کرلیا گیا

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے پسماندہ ترین شہر کا انتخاب کرلیا گیا

12:21 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) ملتان نہ بہاولپور، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تونسہ کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب صوبے کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مقام کے تعین کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آئیںاوراجلاس میں اراکین اسمبلی کے مابین گرما گرم بحث ہوئی۔بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بہاولپور
کو علیحدہ صوبہ بنانے کی حمایت کی جبکہ ملتان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کی تجویز پر ڈٹے رہے۔بعض ارکان نے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کے فاصلوں کے حساب سے مقام کا تعین کرنے کی تجویز دی۔بعض ارکان نے کہا کہ اگر بہاولپور یا ملتان پر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو تونسہ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا دیا جائے۔اس تجویز پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار مسکرا دیئے۔ارکان اسمبلی کی جانب سے 23 مارچ کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تجویز دی گئی۔ اراکین اسمبلی نے سیکرٹریٹ کے فوری قیام کیلئے مقام کا جلد تعین کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو دو تہائی اکثریت وفاق میں ہے نہ پنجاب میں۔لہٰذااجنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ فی الحال نہیں بنایا جاسکتااوراس حوالے سے قانونی، آئینی اور سیاسی مجبوریاں آڑے آ رہی ہیں لیکن ہم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جلد از جلد عمل میں لانا ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے مسائل کے حل کیلئے لاہورنہ آنا پڑے بلکہ مقامی سطح پر ہی مسائل حل ہوں۔بعض اراکین نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مقام کے تعین کیلئے سیکرٹ ووٹنگ کی تجویزبھی دی۔اراکین اسمبلی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مقام کے تعین کا اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جہاں چاہیں سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار آئندہ ہفتے اسلام آباد جائیں گے اوروہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریںگے،جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مقام کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی