01:45 pm
یہ مقدس کام اللہ نے خلیل الرحمن سے ہی لینا دتھا،مفتی عبداللہ وہاب

یہ مقدس کام اللہ نے خلیل الرحمن سے ہی لینا دتھا،مفتی عبداللہ وہاب

01:45 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف عالم مفتی عبداللہ وہاب ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ عورتوں کو اسلام کے مقرر کردہ دائرے میں رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبداللہ وہاب نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ عورتوں کے حقوق کے لئے نہیں بلکہ مردوں سے متعلق نفرت پھیلانے کی کوشش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مذہبی اور نظریاتی ریاست ہے۔ اس ریاست میں اسلام کو بالادستی حاصل ہے۔
اور عورتوں کو اسی دائرے میں رہنا ہوگا جو اسلام نے مقرر کیا ہے۔ مفتی عبداللہ وہاب نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں ماروی سرمد کو مردوں سے کیا مسئلہ ہے ۔ تاہم ماروی سرمد کے والدبھی ایک مرد تھے۔ ماروی سرمد کا ایجنڈا پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو فحاشی کی طرف لانا ہے۔جو خاندانی نظام اور نکاح کے مقدس بندھن کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔مفتی عبداللہ وہاب نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ عورت مارچ پر پابندی لگائے۔مفتی عبداللہ وہاب نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان نے پروگرام کے آغاز سے ہی بڑے احترام سے بات کی، خاتون کے شٹ اپ کہنے پر معاملات بگڑے، مفتی عبداللہ وہاب کا کہنا ہے کہ ماروی سرمد کا کام ہی مردوں کی تذلیل کرنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ نے خلیل الرحمان قمر سے ماروی سرمد کو شٹ اپ کال دینے کا مقدس کام لینا تھا۔ اس طرح کی بات علماء نہیں کر سکتے۔ عامر لیاقت کی خلیل الرحمان پر تنقید پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے جس انداز سے گفتگو کی مجھے بہت دکھ ہوا، عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے ۔ میڈیا کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کے بیان کو تمام خواتین کے بارے میں ظاہر کیا گیا، تاہم ان کے ریماکس صرف ماروی سرمد جیسے خواتین کے حوالے سے تھے۔ ’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کو لے کر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے جب کہ اس معاملے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان کی خاتون ماروی سرمد کے حوالے سے کی گئی گفتگو کے بعد تو ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔’میرا جسم میری مرضی‘ کی مہم کے حوالے سے لوگوں کی مختلف آراء دیکھنے میں آ رہی ہے۔جب کہ اس متعلق خلیل الرحمن کے نظریے پر بھی لوگ تقسیم ہیں،کچھ ان کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ لوگ مخالفت کر رہے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی بھی خلیل الرحمن قمر کی حمایت میں آ گئے ہیں۔انہوں نے اپنی ایک تقریر میں خلیل الرحمن کے اس ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے مذہبی علماء کو تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ خلیل قمر ان لاکھوں مولویوں اور پیروں سے آگے نکل گیا ہے جو دین کے نام کا کھاتے ہیں اور اس کی بات نہیں کرتے لیکن خلیل قمر کسی بات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسلام کے لئے اس بات پر اس عورت سے الجھ پڑا وہ دین کی خاطر الجھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری محبت اور دشمنی دونوں اللہ کے لئے ہیں ایک عورت ہمارے معاشرے میں کیچڑ پھیلانا چاہتی ہے اور گھروں میں بیٹھی ہوئیں اسلامی بچیاں اس عورت مارچ کے لئے اپنے والدین یہ کہیں گی کہ ہمارا جسم ہماری مرضی جو اس نے بات کی ہے وہ ٹھیک کہی ہے کہ تم ہمارے معاشرے میں کیوں گندگی پھیلا رہی ہو تمہیں یہ حق کس نے دیا ہے۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی