12:32 pm
پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے میں اندوہناک سانحہ، کئی افراد جاں بحق ہوگئے،فضاء سوگوار

سکردو(نیوز ڈیسک)گلگت بلستان کے علاقے یلبو میں پہاڑی پر موڑ کاٹتے ہوئے مسافر کوسٹر دریا میں جا گری جس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار بدقسمت کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی جس میں 25 افراد سوار تھے۔موڑ کاٹتے ہوئے کوسٹر بے قابو ہو کر دریا میں جاگری جبکہ 5 مسافر کوسٹر کے دریا میں گرنے سے قبل اس سے باہر گر کر شدید زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ مذکورہ حادثہ علی الصبح پیش آیا جس میں 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
جبکہ دریا میں بقیہ لاشوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔اسکردو کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے تصدیق کی کہ حادثے میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں موسم کی شدت کے باعث گلگت میں برفانی تودے گرنے سے 5 فوجی جوانوں سمیت کئی افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل 22 ستمبر 2019 کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر ٹاپ پر تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔قبل ازیں 8 اگست کو گلگت کے علاقے جگلوٹ میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین کپڑے دھونے کے دوران دریائے سندھ میں ڈوب گئی تھیں۔اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ ’خواتین دریا کے کنارے پر کپڑے دھو رہیں تھیں کہ اس دوران ایک خاتون کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں جا گریں‘، اس دوران دیگر رشتے دار خواتین نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی اور وہ تمام دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ