09:28 pm
چھ ماہ گزر گئے نیب چارجز ثابت نہیں کر سکا، شاہد خاقان عباسی

چھ ماہ گزر گئے نیب چارجز ثابت نہیں کر سکا، شاہد خاقان عباسی

09:28 pm

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ گزر گئے نیب چارجز ثابت نہیں کر سکا ہے، یہ نیب کے پرانے تماشے ہیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کا غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا ہے، میرے دوستوں اور رشتہ داروں پر نیب والے دباو ڈالتے ہیں کہ ان کے اثاثہ شاہد خاقان کے ہیں،
صرف پولیٹیکل انجیئرنگ کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا ایک ہی طریقہ ہیکہ لوگوں کو بدنام کیا جائے، چیئرمین نیب میری ضمانت سیمتعلق ہائی کورٹ کی باتیں ذرا معلوم کر لیں، نیب نے ملک کو مفلوج، معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کشمیر پر ہمیں جواب دیں۔شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں ، مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی کیا ہوگی حکومت، بلاول اور میڈیا ن لیگ کی بات کرتی ہے۔واضح رہے کہسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی.شاہد خاقان عباسی کے وکیل کے مطابق ایل این جی کا ضمنی ریفرنس ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے، ا?یندہ سماعت تک پیش کر دیں گے۔ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شاہد الاسلام کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ تفتیشی افسر پیش کرے گا، تفتیشی افسر راستے میں ہے، کچھ دیر میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گا۔نیب تفتیشی افسر نے عدالت پہنچ کر مفرور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شاہدالاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق شاہدالاسلام کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری کی دوبارہ تعمیل کی کوشش کی گئی ، شاہد الاسلام اپنے کسی بھی پتے پر موجود نہیں ہیں۔نیب تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ شاہد الاسلام کو عدالت باضابطہ طور پر اشتہاری قراردے۔احتساب عدالت کی جانب سے ایل این جی ریفرنس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی جس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں