10:26 pm
عورت مارچ کو ان کے سلوگن میرا جسم میری مرضی نے متنازع بنایا ،شیخ رشید

سانگلہ ہل(آن لائن)سانگلہ ہل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی خاموشی قابل فکر ہے میاں شہباز شریف اکھاڑے سے باہر شورمچانے والے پہلوان کی طرح ہیں عورت مارچ کو ان کے سلوگن میرا جسم میری مرضی نے متنازع بنایا اور اسے اہمیت بھی اسی کے باعث ہی ملی ہے مولانا فضل الرحمٰن کوجلسے اور دھرنے دینے کے اعلان کرنے کی بجائے کورونا وائرس کے خلاف کام کرنا چاہیے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پاڑٹی ڈیڈ اپوزیشن ہے وہ گزشتہ رات
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران سوالوں کے جواب دے رہے تھے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کی طرف دیکھنے کی بجائے خود فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ان کے ذہن میں آنے والی سوچ کو مشن بنا کر پورا کرتے ہیں گیس اور بجلی کی قیمت کم ہو جانے پر موجودہ اپوزیش عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کا وزراء کھسار مارکیٹ میں بیٹھنے کا بیانان کی سیاسی نگاہ پر مکمل کنٹرول ہے ملک میں 3وزارتیں داخلہ،اطلاعات اور فنانس بہت اہم ہوتی ہیں اس پر وزیر اعظم کی مکمل نظر ہے وزیر اعظم نے مجھے جو ریلوے کے متعلق ذمہ داری سونپی ہے اس کی ترقی اور مضبوطی کیلئے پوری دیانتداری کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہا ہوں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عورت مارچ اب ختم ہوچکا ہے اس کے سلوگن میرا جسم میری مرضی کو بھی اب ٹی وی اخبارات و دیگر ذرائع سے ختم کر دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 