03:55 pm
200چینی پاکستان پہنچ گئے

200چینی پاکستان پہنچ گئے

03:55 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )200چینی پاکستان پہنچ گئے ۔
۔ سی پیک پر کام کرنے والے 200 چینی ورکرز پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت کام کرنے والے 200 سے زائد چینی ورکرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق چینی باشندے پرواز سی ریڈ 6007 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پاکستان اور چینی ڈاکٹرز کی ٹیم بھی چینی ورکرز کے ہمراہ پاکستان پہنچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں ورکرز مختلف منصوبوں کے تحت کام کررہے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کی وبا اٹھنے کے بعد سے چینی ورکرز کی پاکستان آمد پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے روک تھام کے بعد سے پاکستان نے ورکرز آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سے 200 چینی ورکرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے چین جیت گیا، ووہان شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی کیس سامنے نہ آنے کے بعد مختلف شہروں سے آئے ہوئے 3 ہزار 787 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے افراد ووہان شہر کو الوداع کہہ کر اپنے شہروں کو لوٹ گئے تھے۔ ووہان سے واپس جانے والے بہادر ڈاکٹرز اور نرسز کو چینی فوجیوں نے الوداعی سلیوٹ کیا۔ چینی فوج نے اپنی جان داؤ پر لگا کر ہزاروں لوگوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو سلیوٹ پیش کیا۔ چین میں کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کی خبر دنیا کیلئے امید کی علامت ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ روز جو کیسز سامنے آئے وہ سب غیر ملکی تھے۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج بہت دنوں بعد سورج کو طلوع ہوتے دیکھا، ہم اس جنگ سے جیت چکے ہیں۔