04:19 pm
ملک بھر میں تعینات ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 155 فیصد اضافہ کر دیا

ملک بھر میں تعینات ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 155 فیصد اضافہ کر دیا

04:19 pm

 لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعینات ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 155 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے 
ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ چار اضافی الائونس لگا دیئے ہیں۔ جن میں افسران اور ملازمین کی بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد الائونس بنیادی تنخواہ کا 60 فیصد انویسٹی گیشن الائونس، بنیادی تنخواہ کا 55 فیصد یوٹیلیٹی الائونس اور بنیادی تنخواہ کا 55 فیصد سروسز الائونس شامل ہیں۔