05:17 pm
ہسپتال کےایم ایس کی شرمناک حرکتوں کی فوٹیج سامنے آگئی

ہسپتال کےایم ایس کی شرمناک حرکتوں کی فوٹیج سامنے آگئی

05:17 pm



گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے کالے کرتوتوں کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اسے ایک مریضہ کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائر ل ہوئی
جس میں ایک شخص کرسی پر بیٹھا دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے سامنے ایک کالے رنگ کے کپڑوں میں خاتون موجود تھی جو کہ انہیں کچھ کاغذت دکھاتی ہوئی نظر آتی ہے تاہم جیسے ہی وہ خاتون اپنی بات مکمل کرنے کیلئے اٹھتی ہے تو پہلے یہ شخص اس کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہے اور کچھ بات کرتاہے اور اس کے بعد وہ اپنی کرسی سے اٹھتا ہے اور دوسری طرف آ کر لڑکی کو زبردستی گلے سے لگاتا ہے ۔اس شخص کی شناخت ڈاکٹر فیاض کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کامونکی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے پر تعینات تھا تاہم بعدازاں واقعہ سامنے آنے پر اسے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔صد ف یاسر خان نامی خاتون ٹویٹر صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم جیسے ہی انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کی تو اس پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے جواب دیا گیا اور بتایا گیا کہ ” پہلے ہی کارروائی ہو چکی ہے اور اس آدمی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ۔“