09:18 am
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم ،حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم ،حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

09:18 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ حکومت نے ملک کے 7 بڑے شہروں میں بڑے ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے مسافروں کو وہاں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی مشکلات ختم کرنے کیلئے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر کے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کے لئے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دوروز قبل بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروناٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔لیکن سول ایوی ایشن کی اس شرط سے پاکستان آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ ہر مسافر کے لیے بیرون ملک کورونا ٹیسٹ کروانا ممکن نہیں۔دنیا کا کوئی بھی اسپتال یا کلینک اس وقت تک کسی شخص کا یہ ٹیسٹ نہیں کرتا جب تک اس میں کورونا وائرس کی علامات نہ ظاہر ہوں ۔اس حوالے سے بیرون ملک مقیم وہ مسافر جو پاکستان آنا چاہتے ہیں،ان کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کرونا ٹیسٹ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا بہت مشکل ہے جس وجہ سے پاکستان سفر کرنے میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبا اور سیاحوں کی وطن واپسی میں مشکلات کے پیش نظرکیا گیا ،آئندہ مشتبہ مسافروں کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 7 بڑے شہروں میں بڑے ہوٹل حاصل کر کے قرنطینہ میں تبدیل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں اٹیچ باتھ والے کمروں میں صرف مشتبہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد،پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ میں قرنطینہ قائم کیے جائیں گے،ان تمام شہروں میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں