09:28 am
 تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ

تازہ پھل، سبزیاں اور کھانےسے بھرے ٹرک افغانستان روانہ

09:28 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پاکستان اور افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر باب دوستی گیٹ کو مال بردار ٹرکوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔چمن بارڈر پر باب دوستی 
سے مال بردار ٹرکوں کی افغانستان روانگی کا عمل 21 مارچ ہفتہ سے شروع ہوگیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سے زائد ٹرک اشیائے خورد و نوش لیئے افغانستان جاٗین گے، جب کہ پاکستان سے ٹرانزٹ ، ایکسپورٹ کے ٹرک اور کنٹینرز جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان جانے والے ٹرکوں میں تازہ پھل، سبزیاں اور کھانے کی دیگر ضروریات اشیائے شامل ہیں۔ کنٹینرز اور ٹرکوں کی گزشتہ روز کلیئرنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر باب دوستی20 روز سے بند تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز 20 مارچ کو چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت دی تھی۔وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم دیا ہے، اس سے سرحد کے ذریعے ٹرکوں کی افغانستان ميں آمد و رفت ممکن ہوگی۔

تازہ ترین خبریں