11:14 am
پاکستان کے اہم شہر میں امریکی سفارتکارکوروناسے متاثرہ نکلا

پاکستان کے اہم شہر میں امریکی سفارتکارکوروناسے متاثرہ نکلا

11:14 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق دوحا کی پرواز کیو آر 632 سے آباد آباد پہنچنے والے

امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ے کہ امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکارکو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنےساتھ لےگیا۔ذرائع کے مطابق سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں