11:15 am
 لاہورمیں سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے او پی ڈی مستقل بند کردی

لاہورمیں سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے او پی ڈی مستقل بند کردی

11:15 am

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورمیں سروسز ہسپتال کی انتظامیہ نے او پی ڈی مستقل بند کرکے کورونا کا ونٹر قائم کردیا جبکہ ہسپتال آنے والے مریضوں سے بھی ایسی اپیل کر دی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کی انتظامیہ نے او پی ڈی سروس بند کرتے ہوئے مریضوں سے 
اپیل کی ہے کہ وہ معمولی نوعیت کی تکلیف کی صورت میں ہسپتال نہ آئیں البتہ اگر تکلیف بڑی ہے توہسپتال کی ایمرجنسی سے رابطہ کریں۔دوسری طرف سروسز ہسپتال کے بعد جناح ہسپتال میں بھی ڈاکٹروں نے او پی ڈی بندکر کے آپریشنز ملتوی کر دیے ہیں،او پی ڈی بند اور آپریشن ملتوی ہونے کی صورت میں مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔دوسری جانب لاہور ہی میں واقع میوہسپتال،جنرل ہسپتال اور گنگارام کی او پی ڈیز میں مریضوں کو دیکھا جارہا ہے اور ادویات بھی دی جارہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی ذمہ داران کی سینئر صحافیوں سے کرونا وائرس بریفنگ کے دوران اینکر پرسن مہر بخاری نے پاکستان کے قرضوں کی شرائط اور آئی ایم ایف کے حوالے سے سوال پوچھا۔ خاتون اینکر پرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال میں نہیں آئے جو ہمارے ملک کی معیشت کیلئے بہت زیادہ بری ہو، ہم اپنے عالمی تعلقات سے جتنی ممکنہ امداد لے سکیں اور جتنی بہتر شرائط کراسکیں وہ کروا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس پر جو بھی اخراجات ہوں گے وہ ہمارے خسارے میں شمار نہیں کیے جائیں گے، اس وائرس کی وجہ سے ریلیف کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف نے آمادگی ظاہر کی ہے، ہمیں مزید امدادی رقم کی ضرورت ہوئی تو ہم آئی ایم ایف کے پاس جاسکتے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ کرونا وائرس کے معاملے پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک نے بھی اتفاق کیا ہے کہ وہ آسان شرائط پر پاکستان کی مالی مدد کریں گے تاکہ ہم اس صورتحال سے اچھی طرح نمٹ سکیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو کم سے کم تکلیف دیں۔

تازہ ترین خبریں