12:56 pm
سخت سوال پوچھنے پرپنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحافی کو دھمکی

سخت سوال پوچھنے پرپنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحافی کو دھمکی

12:56 pm

اسلام آباد (وہاب علوی سے)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پریس کانفرنس کےد وران سخت سوال پوچھنے پر طیش میں آگئی، پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد صحافی کو دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پریس کانفرنس کے بعد صحافی کی جانب بڑھتی ہیں اورصحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں
تو ادھر آنا،تم پھر اسی طرح بھونکتے ہو ، میں تمہاری جان نکال دوں گی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی وسیم عباسی نے یہ ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد صحافی کو جان نکالنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ آج رات 9بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایسی وباء ہے جس پر سماجی فاصلے رکھ کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔کورونا سے بچاؤ کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگلے دو روز کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہیں۔ اگلے دو روز کیلئے شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح9 بجے تک شاپنگ مال اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ تاہم عوام کی ضروریات کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے۔بیکریز ، ملک شاپس اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سبزی منڈی وغیرہ کھلی رہے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 534 تک جاپہنچی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت سرگرم ہے، صوبوں اور مرکز کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے تبادلے کی بات کی گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4046 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 664 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے 534 کیسز تصدیق شدہ ہیں۔ پنجاب میں 104 ، سندھ میں 269، خیبر پختونخوا میں 27،اسلام آباد میں 10، آزاد کشمیر میں ایک مریض موجود ہے، دیگر مریضوں کا تعلق بلوچستان اور گلگت بلتستان سے ہے۔