01:27 pm
ایک اور پاکستانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ایک اور پاکستانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

01:27 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جہاں آئے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہیں کورونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اچھی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا ہے،
پمز اسپتال میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحت یاب ہوا ہے۔چند روز قبل برطانیہ سے آنے والے جوڑے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تھی،ابتدائی طور پر بیوی میں وائرس کی تصدیق ہوئی بعدازاں شوہر میں بھی کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں، دونوں میاں بیوی کو اسلام آباد میں پمز اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج شروع کر دیاگیا تھا،تاہم آج اس مریض نے کورونا کو شکست دے دی اور وہ ہونے کے بعد گھر پہنچ چکا ہے۔یہ اسلام آباد میں تیسرے مریض کی صحتیابی ہے۔قبل ازیں پمز اسپتال میں زیر علاج 61 سالہ شخص کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا۔،کورونا سے صحت یاب ہونے والے شخص کی عمر 61 سال ہے جب کہ تعلق سکردو سے ہے۔61 سالہ شخص 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا،25 فروری کو اسپتال گیا،26 فروری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ گذشتہ دو ہفتے میں مریض کے 4 ٹیسٹ کیے گئے،پہلا ٹیست منفی آیا، دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ بعد میں آنے والے دیگر دو ٹیسٹ بھی منفی آئے۔بتایا گیا ہے کہ مریض 2ہفتے سعودی عرب میں اور بعدازاں عراق اور ایران میں رہ کر پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں سندھ میں کورونا وائرس کا ایک مریض صحتیاب ہوا تھا۔، صحت یاب ہونے والے مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والا 59 سالہ شخص جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق یہ شخص صحتیاب ہوگیا ،59 سالہ مریض کے تمام ٹیسٹ نیگٹو رآئے۔صحت یاب ہونے والے مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جب کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوا تھا۔ تھا۔اس حوالے سے ٹاسک فورس نے تصدیق کی تھی جس کے بعد ترجمان سندھ حکومت نے مریض کے صحت یاب ہونے سے متعلق اعلان کیا ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت خوشی ہے سندھ میں کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا، علاج کے بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔

تازہ ترین خبریں