02:37 pm
کہیں دیر نہ ہو جائے! وزیر اعظم ملک کولاک ڈائون کریں،فخر عالم کی ویڈیو وائرل

کہیں دیر نہ ہو جائے! وزیر اعظم ملک کولاک ڈائون کریں،فخر عالم کی ویڈیو وائرل

02:37 pm

اسلام آباد ( آن لائن) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے باعث پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی ایک ویڈیوبیان  جاری کردیا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کی درخواست کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فخر عالم نے لکھا
کہ ’وزیراعظم عمران خان اس سے قبل کہ دیر ہوجائے، میری درخواست ہے کہ لاک ڈاؤن کریں، میں جانتا ہوں آپ اس وقت معاشرتی بدامنی کی وجہ سے پریشان ہوں گے لیکن ہم اس سے کہیں زیادہ خراب صورتحال میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اپنی ویڈیو میں فخر عالم کا کہنا تھا کہ ’عمران بھائی ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کے دل میں انسانیت کے لیے، انسانوں کے لیے، غریبوں کے لیے، پاکستانیوں کے لیے کیا جگہ ہے، اس میں کوئی شک کی بات نہیں، آپ ایک نیک انسان ہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کی قیادت کو سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے

تازہ ترین خبریں