02:38 pm
تحریک انصاف کے رہنما  شوکت بسرا  نیب کیخلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نیب کیخلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

02:38 pm

لاہور(  آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے قومی احتساب بیورو کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا درخواست گزار
نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب ملتان پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکا ہوں درخواست میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ نیب ملتان نے مبینہ طور پر مجھے مدعی سے ملزم بنا دیا ہے ،چیئرمین نیب کو ڈی جی نیب کیخلاف درخواست دے رکھی ہے چیرمین نیب کو جی آئی ٹی بنانے کی درخواست کی عدالت سے بھی یہی استدعا ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئی ایس آئی، ایم آئی سمیت دیگر پر مشتمل جی آئی ٹی بنانے کا حکم دے عدالت شوکت بسرا، اعجاز الحق، حاجی یاسین، وائٹل گروپ، سمیت دیگر کیخلاف جی آئی ٹی بنانے کا حکم دے درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جی آئی ٹی بنے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا اگر میرے اثاثے آمدن سے زیادہ ہوتے تو 7 سال سے کرایے کے مکان میں رہائش نہ ہوتی ۔چیئرمین نیب کو درخواست دینے کے باوجود ڈی جی نیب ملتان نے طلب کیا نیب ملتان آمدن سے زائد اثاثہ جات میں مجھ سے انکوائری کر رہا ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مکمل اثاثے ریکارڈ پر موجود ہیں نیب ہراساں کر رہی ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کو ہراساں کرنے سے روکے شوکت بسرا نے لاہور ہائیکورٹ میں وکیل چوہدری رمضان کے وساطت سے درخواست دائر کی اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر وکلا بھی موجود تھے

تازہ ترین خبریں