02:39 pm
صوبائی وزیر خوراک کا  وفاق سے بجلی و گیس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ

صوبائی وزیر خوراک کا وفاق سے بجلی و گیس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ

02:39 pm

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال نے کرونا وائرس کی وجہ سے  وفاقی حکومت سے بجلی و گیس کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث روزگار
متاثر ہوا ہے، لوگ یوٹیلیٹی بل برداشت نہیں کر سکتے۔ہری رام کشوری لال نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 20 لاکھ افراد میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت یوٹیلیٹی بلز معاف کرے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر غریب ممالک کے قرضے معاف کئے جائیں۔

تازہ ترین خبریں