08:52 am
 چہرے پر غرور ، تمکنت اور قارونی نحوست ہے، عامر لیاقت حسین زلفی بخاری پر برس پڑے

چہرے پر غرور ، تمکنت اور قارونی نحوست ہے، عامر لیاقت حسین زلفی بخاری پر برس پڑے

08:52 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر تنقید کے نشتر چلا دئیےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے زلفی بخاری کو آڑے ہاتھوں لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت حسین 
نے ٹویٹر پر زلفی بخاری کی ایک تصویر شیئر کی اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا "چہرے پر غرور تمکنت قارونی نحوست ، کاہے پیسے پہ اتنا غرور کرے ہے، یہی پیسا تو اپنوں سے دور کرے ہےعامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں فواد چودھری نہیں ہوں جو ڈر جاؤ ں میں عامر لیاقت ہوں سامنے آکربات کرو۔